Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

گھر سے چیونٹیوں کو فوری بھگانے کے لیے 3 آسان ٹوٹکے

یہ ٹوٹکے نہ صرف کارآمد بلکہ جیب پر بھی ہلکے ہیں
شائع 19 اکتوبر 2023 03:56pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

گھروں میں موجود کیڑے مکوڑے خاصی پریشانی کا باعث بنتے ہیں ، خصوصاً چیونٹیاں کچن سمیت گھر کے دیگرحصوں میں پھیل کرخاتون خانہ کے ناک میں دم کیے رکھتی ہیں۔

بات کی جائے چیونٹیوں کی تو یہ نمودار ہونے میں زیادہ وقت نہیں لیتیں، ان کی موجودگی انسانی طبیعت کو نہ صرف بے چین کرتی ہے بلکہ ان کا کاٹنا بھی کافی تکلیف کا باعث بن جاتا ہے۔

چیونٹیوں سے بچاؤ کیلئے خواتین مہنگے اسپرے پر بھی ایک خطیر رقم خرچ کرتی ہیں، لیکن استفادہ چند ایک ہی حاصل کرپاتی ہیں۔

خواتین کیلئے ذیل میں موجود ٹوٹکے نہ صرف ان چیونٹیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کارآمد ہیں بلکہ یہ جیب پر بھی خاصے ہلکے ہیں۔

دار چینی

دارچینی کی خوشبو کھانوں کو ذائقہ ضرور بخشتی ہے لیکن چینوٹیوں کو یہ خاصا ناپسند ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:

وزن کم کرنا ہے تو کھیرے کو ایسے کھائیں

کیک بنانے کے لیے ٹولز میں ہیئر ڈرائیرکا اضافہ کرلیں

لٹکی ہوئی بےجان جلد اور جھریوں سے چھٹکارا پائیں، چہرے کا یوگا آزمائیں

چیونٹی کو بھگانے کیلئے یہ ٹوٹکہ آپ کیلئے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے، اس کیلئے ایک کپ پانی میں آدھا چائے کا چمچ دارچینی کا تیل شامل کریں۔

اس مکسچر میں کاٹن بال (روئی) بھگو کر اسے ان جگہوں پر رکھیں، جہاں جہاں چیونٹیاں آتی ہیں۔

سرکہ

سرکے کی کھٹی خوشبو چیونٹیوں کو ہر گز نہیں بھاتی، اس کیلئے ایک سپرے بوتل میں پانی اور سرکے کو برابر حصوں میں بھریں۔

اس میں لیموں کے چند قطرے شامل کریں، اسے اچھی طرح ہلائیں اور چیونٹیوں کی جگہوں پر اسپرے کردیں۔

بوریکس پاؤڈر(Borax Powder)

بوریکس پاؤڈر ایک قدرتی معدنیات ہے جو زیادہ تر کیڑے مار دواؤں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

چینوٹوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ایک کپ گرم پانی، آدھا کپ چینی اور دو چمچ بوریکس پاؤڈرکو اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس مکسچر میں کاٹن بال کو بھگو کر متاثرہ جگہوں پر اس کو رکھ دیں۔

Women

lifestyle

kitchen

kitchen hacks

tips

ants