Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

بڑے اضافے کے بعد سونے کی قمیتوں میں کمی آگئی

قمیت کم ہونے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 6 ہزار 300 روپے کا ہوگیا
شائع 19 اکتوبر 2023 05:01pm
بڑے اضافے کے بعد سونے کی قمیتوں  میں کمی آگئی۔ فوٹو ــ فائل
بڑے اضافے کے بعد سونے کی قمیتوں میں کمی آگئی۔ فوٹو ــ فائل

ملک میں بڑے اضافے کے بعد سونے کی قمیتوں میں کمی آگئی۔ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوگیا۔

قمیت کم ہونے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 6 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔

10گرام سونا 171 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 76 ہزار 869 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 36 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1959 ڈالر کی سطح پر پہنچی۔

پاکستان میں بدھ کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 6 ہزار 400 روپے اور 5 ہزار 487 روپے کا اضافہ ہوا۔

بدھ کو قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچیِ حیدر آباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 40 روپے ہوئی۔

pakistan economy

bullion rates

pakistan stock exchange

dollar vs rupee

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div