Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

’کوشش ہے کراچی کا پولیو وائرس دوسرے شہروں اور دوسری جگہ کا کراچی میں داخل نہ ہو‘

سیوریج میں پائے جانے والے سیمپلز کے باعث 30 اکتوبر تا 5 نومبر کراچی بھر میں دوبارہ مہم چلائی جائے گی.
شائع 23 اکتوبر 2023 10:56pm
تصویر: عارف علی/اے ایف پی
تصویر: عارف علی/اے ایف پی

نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کی زیرِ صدارت انسداد پولیو مہم کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ای او سی کے کوآرڈینیٹر سندھ ارشاد سوڈھر نے نگراں وزیر صحت کو انسداد پولیو مہم سے متعلق بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حالیہ پولیو مہم میں ویکسینیشن کے اعدادوشمار کے نتائج تسلی بخش ہیں، لیکن کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں ویکسینیشن کی مزید ضرورت ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ حالیہ ظاہر ہونے والے پولیو کیس اور سیوریج میں پائے جانے والے سیمپلز کے باعث 30 اکتوبر تا 5 نومبر کراچی بھر میں دوبارہ مہم چلائی جائے گی، کوشش کی جارہی ہے کہ کراچی کا پولیو وائرس دوسرے شہروں اور دوسری جگہ کا کراچی میں داخل نہ ہو۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں داخل ہونے والی مسافر بسوں اور باہر جانے والی مسافر ٹرینوں میں پولیو ویکسین پلائی جارہی ہے۔

نگراں وزیر صحت سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے لازمی ویکسین پلوائیں۔

ڈاکٹر سعد خالد نے کہا کہ والدین کے پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کی بدولت ہی پاکستان کو پولیو فری اسٹیٹ بنایا جاسکتا ہے، کنفرم پولیو کیس کی تشخیص اور سیوریج سے حاصل شدہ سیمپلز کے بعد شہر میں انسداد پولیو مہم کا دوبارہ آغاز ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلواچکے ہیں وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خاطر دوبارہ ویکسین پلوائیں۔

karachi

Polio

Polio Virus

polio case

Polio Vaccination Campaign

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div