Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

لاہور میں منشیات فروش خاتون سے 20 کلو چرس برآمد

گرفتار منشیات فروش خاتون کا نام عابدہ بی بی ہے، پولیس
شائع 24 اکتوبر 2023 10:38am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سی آئی اے پولیس نے خاتون منشیات فروش سے 20 کلو چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا، خاتون کا نام عابدہ بی بی ہے۔

لاہور میں سی آئی اے پولیس کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 20 کلو چرس برآمد کر لی۔

پولیس کے مطاق گرفتار منشیات فروش خاتون کا نام عابدہ بی بی ہے، اور ملزمہ سے20 کلو چرس کے 20 پیکٹس برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس پر منشیات کے متعدد مقدمات درج ہیں، ملزمہ مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی کرتی تھی۔

پولیس نے ملزمہ کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

lahore police

drugs

Drugs Smuggling

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div