Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

کوئٹہ: افغان تارکین وطن کا ملک چھوڑنے سے انکار، ’جینا مرنا پاکستان میں ہے واپس نہیں جائیں گے‘

یکم نومبر سے پہلے غیر قانونی طور پر مقیم تمام تارکین وطن کو واپس جانا ہوگا، ترجمان صوبائی حکومت
شائع 24 اکتوبر 2023 05:43pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو دی جانے والے ڈیڈ لائن ختم ہونے میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا لیکن کوئٹہ میں ان کو واپس بھجوانے کی سرگرمیاں نظر نہیں آرہی ہیں۔

غیر قانونی قیام پذیر تارکین وطن کو واپس بھیجنے کی ڈیڈ لائن میں صرف سات روز باقی ہیں لیکن

کوئٹہ میں انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی دکھائی نہیں دے رہی ، غیر قانونی تارکین وطن نے اب تک نہ گھر خالی کئے اور نہ ہی کاروباری سرگرمیاں ترک کی ہیں۔

تارکین وطن نے نہ صرف واپس جانے سے انکار کرتے ہیں بلکہ یہ دعویٰ بھی کررہے ہیں کہ ’ ان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے اور وہ ہرگز واپس نہیں جائیں گے’۔

دوسری جانب نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی اور نگراں حکومت کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ یکم نومبر سے پہلے غیر قانونی طور پر مقیم تمام تارکین وطن کو واپس جانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :

تاریخ و قانون: افغان مہاجرین پاکستانی شہری کیوں نہیں بن سکتے

غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف یکم نومبر کے بعد کارروائی کریں گے، نگراں وزیر داخلہ سندھ

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے ڈیڈ لائن دے دی گئی، جائیدادیں بیچنے کا حکم

غیر ملکی تارکین وطن کے بارے میں ایپکس کمیٹی میں واضح حکمت عملی تیار کی گئی تھی لیکن بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ انتظامیہ صرف خانہ پوری کررہی ہے اور با اثر تارکین وطن پر ہاتھ ڈالنے سے گریز کیا جارہا ہے۔

بلوچستان

Balochistan law and order situation

Illegal Afghan Immigrants

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div