Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پشاور، گیس ٹیرف میں اضافے پرسی این جی اسٹیشن احتجاجاً بند

اسٹیشنز کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2023 09:57am
تصویر: اے پی پی/ فائل
تصویر: اے پی پی/ فائل

پشاورمیں گیس ٹیرف میں اضافے کی وجہ سے سی این جی اسٹیشن احتجاجاً بند کردیے گئے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے احتجاجاً اسٹیشن بند کیے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گیس قیمتوں 200 فیصد اضافہ ظلم ہے، قیمتوں میں اضافے سے ہزاروں افراد بیروزگارہوں گے۔

ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن واپس لینے تک اسٹیشنز بند رییں گے۔

ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ گیس تقسیم پر ہمیشہ خیبرپختونخوا سے امتیازی سلوک کیا گیا ہے، آئے روز قیمتوں میں اضافہ سے اسٹیشنز کو تالے لگانے پر مجبورہیں۔

پاکستان

خیبر پختونخوا

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div