Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

سال 2023 کا آخری چاند گرہن آج ہوگا

چاند گرہن پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔
شائع 28 اکتوبر 2023 10:48am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سال کا آخری چاند گرہن آج 28 اکتوبر کو ہوگا جو پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔ یہ رواں سال کا دوسرا چاند گرہن ہے۔

چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 28 اکتوبر کو رات 11 بجکر 01 منٹ پر شروع ہوگا اور رات کے 1 بجکر 15 منٹ پر عروج کو پہنچے گا۔

اس کا اختتام 29 اکتوبر کو رات 03 بجکر 36 منٹ پر ہوگا۔

اس سے قبل سال 2023 کا پہلا چاند گرہن 5 اور 6 مئی کو ہوا تھا جو پاکستان میں بھی دیکھا گیا تھا۔ 5 مئی رات 10 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن عروج پر تھا اور اس کا اختتام 6 مئی رات 12 بج کر 32 منٹ پر ہوا تھا۔

واضح رہے کہ جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔

سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہےاور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں چاند گرہن چار گھنٹے پر محیط ہوگا۔ جبکہ ایشیا، روس، یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

پاکستان

Moon

solar eclipse

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div