Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
11 Rabi ul Awal 1446  

مریم نواز نے 5 دہائیاں دیکھ لیں

مریم نواز کا شمار فیشن اور اسٹائلنگ سینس کے لیے انتہائی نمایاں خواتین میں ہوتا ہے
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2023 02:43pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے عمر کی 5 دہائیاں دیکھ لیں، وہ آج اپنی 50 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

مریم نواز کا شمار فیشن اور اسٹائلنگ سینس کے لیے انتہائی نمایاں پاکستان کی چند گنی چُنی اور مقبول خواتین میں ہوتا ہے۔

ان کے شعلہ انگیز بیانات کے ساتھ ساتھ اسٹائلنگ، ڈیزائنرز بیگ اور جوتوں سمیت ملکی فیشن برانڈز کے ملبوسات بھی سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ حاصل کرتے ہیں اور بعض اوقات ان کے مہنگے ترین جوتے اور ہینڈ بیگز ان کی ٹرولنگ کا بھی باعث بنتے ہیں۔

عدالت سے لے کر بیٹے جنید صفدر کی شادی کی شاہانہ تقریبات تک مریم نواز ہمیشہ سوشل میڈیا ٹرینڈز میں اِن رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

مریم نواز کا ’’ن‘‘ سے ’’ش‘‘ نکالنے والوں کو جواب

مریم نواز نے کچن میں کام کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

نوازشریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز

حنا پرویز بٹ نے مریم کی سالگرہ کا کیک شیئرکیا۔

مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم نے مریم نواز کی سالگرہ بھرپور جوش وخروش سے منائی۔ شیئرکی جانے والی ویڈیوز میں سجاوٹ نمایاں ہے۔

مریم زیادہ تر مونوٹون ملبوسات کا انتخاب کرتی ہیں جو انہیں دوسروں سے مختلف بناتے ہیں۔ شدید گرمی میں عوامی جلسوں یا اجتماعات سے خطاب کے لیے بھی ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ پیسٹل اور مونو ٹون ہی ہوتے ہیں۔

پاکستان کے گرم اور مرطوب موسم کو مدِنظررکھتے ہوئے یہ ملبوسات بہترین آپشن معلوم ہوتے ہیں۔

مریم نوازکی سالگرہ پر ان کے مختلف انداز پرایک نظرڈالتے ہیں۔

PMLN

Maryam Nawaz

birthday

Dressing

Birthday celebration