Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم میں بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ بےنقاب

نفرت انگیز پالیسی کو ہوا دینے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لینا شروع کردیا
شائع 30 اکتوبر 2023 10:48am

بھارت اور افغانستان پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ایک دوسرے کے معاون بنے ہوئے ہیں، ایک طرف افغانستان المرصاد کے نام سے سوشل میڈیا ہینڈل استعمال کررہا ہے جب کہ بھارت اس پلیٹ فارم کو مالی تعاون فراہم کرتا ہے۔

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم میں افغانستان اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ہے، اور انکشاف ہوا ہے کہ افغانستان کے ایما پر ’المرصاد‘ کے نام سے سوشل میڈیا ہینڈل پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق المرصاد کا مقصد دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر پھیلانا ہے، اور یہ پلیٹ فارم اردو، پشتو، عربی اور انگریزی کے علاوہ متعدد زبانوں میں مواد نشر کرتا ہے، جب کہ اسے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ مالی تعاون فراہم کرتی ہے، اور افغانستان پروپیگینڈا کرنے کے لیے منفی مواد تخلیق کرتا ہے۔

afghanistan

india

fake News

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div