Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

ان 5 چیزوں کو بار بار ہر گز صاف نہ کریں

ان چیزوں کو بار بار صاف نہ کرنا خواتین کا خاصا وقت بچا سکتا ہے
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2023 04:48pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

روزانہ کی بنیاد پر گھروں کی صفائی کوئی غیر معمولی بات نہیں، اس مقصد کیلئے خواتین کا بیشتر وقت گھر کی صفائی ستھرائی میں صرف ہو جاتا ہے۔

جہاں گھروں میں موجود چند چیزوں کو روازنہ کی بنیاد پر صاف کیا جاتا ہے تو وہیں بعض ایسی بھی چیزیں ہیں جن کو روزانہ صاف کرنا ضروری نہیں۔

یہ عادت نہ صرف خواتین کا وقت بچا سکتی ہے بلکہ اس دوران کوئی دوسرا کام کرنا بھی ان کیلئے ممکن ہوگا۔

ذیل میں موجود چیزوں کو روزانہ کے بجائے ہفتے یا ماہ میں اپنے مطابق صاف کرسکتے ہیں۔

پردے

انہیں ہر مہینے کے بجائے سال میں ایک یا دو بار دھونا کافی ہے۔

سیٹ کورز

کرسیوں کی صفائی کیلئے سیٹ کورز ایک بہترین انتخاب ہیں۔ انہیں مہینے میں ایک بار دھونا کافی ہے۔

البتہ اس پر لگنے والے دھبوں کوکسی گیلے کپڑے سے صاف کیا جاسکتا ہے۔

نان اسٹک پین

ہر استعمال کے بعد نان اسٹک پین کوصابن سے دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگرچہ صرف ایک انڈے کو فرائی کرنے کے بعد بھی پین کو صرف گرم پانی سے دھونا کافی ہے۔

مزید پڑھیں

گھر کی صفائی کے 9حیرت انگیز طریقے

گھر کی صفائی اب ہوگئی ہے بے حد آسان

الرجی سے بیزار افراد صرف چند باتوں کا دھیان رکھیں

جینز

جینز کو ہر بار دھونا اسکے معیار کو بہت تیزی سے خراب کرتا ہے، انہیں پہننے کے بعد کھلی ہوا میں لٹکانے سے بھی صاف کیا جاسکتا ہے۔

صحن یا فرش

اپنے فرش کو ہر بار نہ دھونے کے بجائے فرش پرلگے داغوں کو گیلے کپڑے سے بہتر طریقے سے صاف کریں۔

Women

lifestyle

cleaning hacks

Time Safe

floor

Denim

Curtin cleaning