Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

ویب سیریز صلاح الدین ایوبی کا ٹریلر، پاکستانی اداکار کہاں ہیں ؟

سریز کا آغاز13 نومبر کو ترکیہ کے صدر طعیب اردوان ایوان صدر میں خود کریںگے
شائع 31 اکتوبر 2023 09:35pm

پاکستان اور ترکیہ کے فنکاروں، پروڈیوسرز اور پروڈکشن ہاؤسز کی جانب سے بنائے جانے والی ویب سیریز ’فاتح القدس صلاح الدین ایوبی‘کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ویب سیریز کے شریک پروڈیوسراور اداکارعدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ویب سیریز کا ٹریلر شیئر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں تاریخ کو بار بار جاکر دیکھنا چاہئے۔

صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی سریز کا آغاز13 نومبر کو ترکیہ کے صدر طعیب اردوان ایوان صدر میں خود کریں گے اس کے بعد 16 نومبر کو ہم کراچی میں ایک تقریب کے زریعے اس کا آغاز کیا جائے گا۔

تاہم عدنان صدیقی کی جانب سے انسٹاگرام پر ٹریلر ریلیز کیا گیا تو پاکستانی مداحوں نے یہ سوال اٹھایا کہ پورے ٹریلر میں پاکستان اداکار کہاں ہیں ؟

نئی ویب سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اور فوجی کمانڈر سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔

سیریز میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ترک اداکار اوور گونیش ادا کررہے ہیں جبکہ کاسٹ میں پاکستانی اداکار عدنان صدیقی، ہمایوں سعید،عائشہ عمر، اشنا شاہ، اداکار فرحان علی آغا اور عدنان جیلانی شامل ہیں۔

اس ویب سیریز کے پاکستان سے چار پروڈیوسرز ہیں جن عدنان صدیقی ، ہمایوں سعید ، کاشف انصاری اور ڈاکٹر جنید علی شاہ شامل ہیں ، سیریز کو انگلش، اردو اور عربی میں ڈب کیا گیا ہے۔

تاریخی ویب سیریز کیلئے ایک بڑا سیٹ لگایا گیا ہے جس میں دمشق کے قدیم شہر کا مکمل منظر بنایا گیا جو کہ 200 ایکڑ پر محیط ہے۔

واضح رہے کہ ایوبی سلطنت کے سلطان صلاح الدین نے صلیبیوں کو شکست دی تھی اور 1187 میں 9 دہائیوں بعد بیت المقدس کو دوبارہ آزاد کرایا تھا۔

Adnan Siddiqui

Selahaddin Eyyubi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div