Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

گوگل کا فاروق قیصر کو 78 ویں سالگرہ پر ایک منفرد خراجِ تحسین

1992ء میں حکومتِ پاکستان نے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا تھا
شائع 01 نومبر 2023 02:21pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

گوگل کی جانب سے معروف پاکستانی مصنف اور کٹھ پتلی اداکار فاروق قیصر کو ان کی 78 ویں سالگرہ پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے فاروق قیصر نے کئی دہائیوں تک پاکستان ٹیلی ویژن پر بچوں کیلئے تفریحی پروگرامات تخلیق کیے ہیں۔

مشہورِ زمانہ ’انکل سرگم‘ کا ان کا کٹھ پتلی کردار 1976 میں متعارف کروایا گیا تھا، 2000 کی دہائی کے اوائل تک اس کردار کو خوب پذیرائی ملی تھی۔

فارق قیصر نے اس کردار کی بنیاد رومانیہ سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک پسندیدہ استاد سے متاثر ہوکر رکھی تھی۔

انہوں نے نہ صرف ’انکل سرگم‘ اور ’ماسی مسیباتے‘ کو تحریر کیا بلکہ سرگم نامی کردار کو اپنی آواز دینے کا اعزاز بھی بخشا تھا۔ ٹی وی کے علاوہ فاروق قیصر نے ملک بھر میں کٹھ پتلی کے شوز کو براہِ راست بھی پیش کیا۔

فاروق قیصر نے رومانیہ کے نیشنل کالج آف آرٹس سے تعلیم حاصل کی تھی، انہوں نے رومانیہ کی یونیورسٹی آف بچرسٹ (University of Bucharest) سے گرافکس اور کٹھ پتلیوں کی تعلیم بھی حاصل کی تھی۔

انہوں نے ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں میں بطورِ پروفیسر تعلیم دی اور ’ڈیلی نئی بات‘ میں مختلف موضوعات پر کالم بھی تحریر کئے۔

1992ء میں انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس اور 2010ء میں پی ٹی وی کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

فاروق قیصر 2021 میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئے تھے۔

google

birthday

lifestyle

Google Doodles

farooq Qaiser

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div