Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

خاتون کی پولیس سے اپنا ’سکون‘ ڈھونڈنے کی فرمائش، جواب میں نہلے پر دہلا

'سوشل میڈیا کے سبب آئے دن کچھ نیا اور منفرد وائرل ہونے کا سلسلہ کبھی نہیں رُک سکتا'
شائع 02 نومبر 2023 12:31pm
’Filmy‘ response to the woman became hit on the internet - Aaj News

سوشل میڈیا کے سبب آئے دن کچھ نیا اور منفرد وائرل ہونے کا سلسلہ کبھی نہیں رُک سکتا، کبھی تصاویر تو کبھی کوئی نیا ٹرینڈ توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پربھارت میں پولیس اور شہریوں کے درمیان پُرمزاح معاملہ سامنے آیا ہے۔ بھارتی خاتون کی جانب سے ممبئی پولیس سے ایک حیران کُن درخواست کی گئی۔

ایکس پر ایک خاتون نے ممبئی پولیس کو ٹیک کرتے ہوئے ان سے ’سکون‘ ڈھونڈنے کی درخواست کی ہے۔

خاتون نے پوسٹ میں لکھا کہ ’پولیس اسٹیشن جا رہی ہوں، سکون کھو گیا ہے میرا‘۔

اس درخواست کا پولیس نے دلچسپ جواب دیا، انہوں نے اس پوسٹ کو ری شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم میں سے بہت سے لوگ سکون کی تلاش میں ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’مس آریا، ہم میں سے بہت سے لوگ سکون کی تلاش میں ہیں۔ ہم اس بات پر آپ کے ممنون ہیں کہ آپ نے ہم پر اعتبار کیا اور ہمیں یقین ہے کہ آپ روح میں سکون کو محسوس کریں گی۔ کسی اور مسئلے کے لیے آپ بے شک ہمارے پاس آ سکتی ہیں‘۔

ممبئی پولیس نے دلچسپ انداز میں ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’ممبئی کے لیے سکون یقینی بنا رہے ہیں‘۔

اسی اثنا میں ایک بھارتی شہری نے ممبئی پولیس کی ناقص کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’پولیس نے آج تک کچھ ڈھونڈ کر دیا ہے؟‘

ممبئی پولیس کے اردو زبان کے استعمال پر ایک صارف نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’جاوید اختر اپنی آئی ڈی سے آؤ‘۔

social media

Mumbai Police

peace

INDIAN CITIZEN

X Twitter

request

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div