Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

لاہور: امریکی قونصل جنرل کی چوہدری سرور سے ملاقات، ’غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے میں کردار ادا کریں‘

تعلیم، صحت اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے، چوہدری سرور
شائع 02 نومبر 2023 07:33pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور میں امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سرور سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

چوہدری سرور کی رہائشگاہ آمد پر امریکی قونصل جنرل کو خوش آمدید کہا گیا۔

کرسٹین کے ہاکنز نے مسلم لیگ ق کے رہنما سے ملاقات میں ان کے بھائی حاجی رمضان کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ ملاقات میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری سرور نے کہا کہ تعلیم، صحت اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر چوہدری سرور نے کہا کہ ’امریکا سے درخواست ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے‘۔

یہ بھی پڑھیں :

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

امریکی سفیر کی نگراں وزیراعظم سے ملاقات، شفاف انتخابات، آئی ایم ایف معاہدے پر عمل پر زور

امریکی سفیر کی نگراں وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے ملاقاتیں، قانون کی حکمرانی پر زور

ان کا کہنا تھا کہ جڑواں شہروں کے منصوبے کے تحت پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

USA

Pakistan US relations

Ms.Kristin K. Hawkins

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div