Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی

یہ فلم نامور کرائم جرنلسٹ جوپندر جیت سنگھ کی کتاب پر مبنی ہوگی
شائع 02 نومبر 2023 11:52pm

بالی ووڈ کی مشہور پروڈکشن ہاؤس میچ باکس شاٹس نے مقتول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی زندگی پر فلم بنانے کے حقوق حاصل کرلئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم نامور کرائم جرنلسٹ جوپندر جیت سنگھ کی کتاب ’Who Killed Moosewala‘ پر مبنی ہوگی اور اس کے رائٹس مصنف سے لے لیے گئے ہیں۔

چوپندر جیت سنگھ کی کتاب نامور گلوکارسدھو موسے والا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جسے مئی 2022 میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

کتاب کے مصنف نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ میچ باکس شاٹس والوں نے کتاب کو ویڈیو فارمیٹ میں لوگوں کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ کینیڈین پنجابی گینگسٹر گولڈی برار جو کہ لارنس بشنوئی گروپ کا حصہ ہے اس نے گلوکار کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

sidhu moose wala