Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

بیرون ملک ویزے کیلئے درخواست دینے والے غیر ملکیوں کو گرفتاری سے استثنیٰ

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی کچھ وجوہات کی بنا پر اپنے وطن نہیں جانا چاہ رہے، صوبائی حکومت
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2023 10:29am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان سے بیرون ملک ویزے کے لیے درخواست دینے والے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رعایت دے دی گئی۔

خیبرپختونخوا حکومت کے اعلامیے کے مطابق بعض غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو گرفتاری سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔

وہ لوگ جنہوں نے دیگر ممالک کے سفارت خانوں کو ویزے کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی کچھ وجوہات کی بنا پر اپنے وطن نہیں جانا چاہ رہے جب کہ بعض غیر قانونی مقیم افراد نے دیگر ممالک کو ویزے کے حصول کے لیے سفارت خانوں میں درخواستیں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاق ایک ارب روپے جاری کرے، افغان باشندوں کا زیادہ بوجھ ہم پر ہے، وزیر اطلاعات خیبرپختون خوا

افغان مہاجرین کو زبردستی نکالنے کا تاثرغلط ہے، جان علی اچکزئی

خیبر پختونخوا حکومت نے کہا کہ درخواستیں ابھی پراسیس میں ہونے کی وجہ سے گرفتاری میں استثنیٰ دیا گیا یے۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کے حکم پر فہرستیں محکمہ پولیس و تمام کمشنرز کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

KPK

Illegal Afghan Residents

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div