Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اسلام آباد سے گرفتار

فواد چوہدری کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا، بھائی کی تصدیق
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2023 01:56pm
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

فواد چوہدری کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے جس کی تصدیق ان کے بھائی فیصل چوہدری اور ان کی اہلیہ حبا فواد نے کردی ہے۔

فواد چوہدری کی اہلیہ اور بھائی فیصل چوہدری کے مطابق صبح اسلام آبقاد پولیس کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں کچھ لوگ آئے جو فواد کو لیکر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ فواد کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے، فواد چوہدری کو گھرسے ناشتے کرتے ہوئے اغوا کیا گیا، بار بار اصرار کے باوجود کوئی وارنٹ گرفتاری یا حکم نہیں دکھایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری سابق سیاسی ساتھی اسد قیصر کو بھی اسلام آباد سے ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا گیا تھا جنہیں عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div