Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

جسٹس طارق مسعود کا بینچ سپریم کورٹ کے تمام بینچز پر برتری لے گیا

سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں 1419 مقدمات کا فیصلہ کیا
شائع 06 نومبر 2023 09:45pm

سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں 1419 مقدمات کا فیصلہ کیا، جسٹس طارق مسعود کا بینچ سپریم کورٹ کے تمام بینچز پر برتری لے گیا، ان کے بینچ 2 نے ایک ماہ کے دوران 600 مقدمات نمٹائے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بینچ نمبر 2 اپنی کارکردگی کے اعتبار سے سپریم کورٹ کے دیگر تمام بینچوں پر بازی لے گیا ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود کے اس بینچ نے 18 ستمبر سے 20 اکتوبر کے دوران 600 مقدمات کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بینچ 2 کے مقابلے میں سپریم کورٹ کے 4 بینچز نے 819 مقدمات کا فیصلہ کیا جبکہ سپریم کورٹ کے تمام بینچز نے 18 ستمبر سے 20 اکتوبر تک 1419 مقدمات کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بینچ نمبر 2 نے 18 ستمبر کے ہفتے میں 88 جبکہ 25 ستمبر کے ہفتے میں 126 مقدمات کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھین

جسٹس طارق مسعود نے سائفر تحقیقات کیلئے اپیلیں سننے سے معذرت کرلی

سپریم کورٹ نے پولیس اہلکار کی برطرفی کیلئے آئی جی پنجاب کی درخواست خارج کردی

سونے کی خوردبرد میں ملوث ملزم سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

اسی طرح بینچ نے 2 اکتوبر کے ہفتے میں 105، 9 اکتوبر کے ہفتے میں 81 جبکہ 19 اکتوبر کے ہفتے میں اسی بینچ نمبر 2 نے 200مقدمات کا فیصلہ کیا۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice sardar tariq masood

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div