Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پریشر کُکر کے استعمال سے ڈرنے والی خواتین ان چند باتوں پر عمل کریں

احتیاطی تدابیر کے ساتھ استعمال سنگین حادثات سے بچا سکتا ہے
شائع 08 نومبر 2023 11:58am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

خواتین کی ہرممکن کوشش ہوتی ہے کہ وہ گھریلو کاموں کو وقت پرانجام دیں، اس مقصد کیلئے وقت بچانا بہت اہم ہوتا ہے تا کہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام سرانجام دیے جاسکیں۔ ۔

کچن کی بات کی جائے تو کم وقت میں جلدی کھانا تیارکرنے کیلئے پریشرکُکر کا استعال خواتین کی اس معاملے میں کافی مدد کرتا ہے۔

لیکن پریشر کُکرحادثات کی وجہ بھی بن بن سکتا ہے اس لیے بہت سی خواتین اسے استعمال کرتے ہوئے ڈرتی بھی ہیں۔

چند غلطیاں یقینناً خطرناک حادثات سے دوچار کرسکتی ہیں لیکن خواتین احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لاتے ہوئے پریشر کُکر میں با آسانی اور محفوظ طریقے سے کھانا تیار کرسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

کارپٹ اور صوفوں کو چھوٹے کیڑوں سے بچانے کے آزمودہ ٹوٹکے

تکیے کے نیچے لہسن کا ایک جوا رکھنے کے حیرت انگیز فوائد

گاجروں کو آسان طریقوں سے تروتازہ رکھیں

کھانا پکانے سے پہلے پریشر کُکر کا معائنہ کریں

پریشر کُکرمیں کھانا پکانے سے قبل ایک دفعہ کُکر کا معائنہ یقینی بنائیں۔ اس میں لگا ربڑ لازمی چیک کریں۔

اس کےعلاوہ جب آپ پریشر کُکر خریدیں تو حفاظتی تدابیر لازمی پڑھیں۔

کھانا پکانے سے قبل اس بات کا لازمی خیال رکھیں کہ جس والو سے بھاپ نکلتی ہے وہ صاف اور شفاف ہو۔

پریشر ککر کا ربڑ نہ تو خشک ہو اور نہ ہی یا پھٹا ہوا ہو، ماہرین سالانہ اس کا ربڑ تبدیل کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔

پریشر کُکر کو زیادہ نہ بھریں

کُکر میں کھانا پکاتے ہوئے اس بات کا لازمی خیال رکھیں کہ پریشر کُکر کو دو تہائی سے زیادہ نہ بھریں۔

یہ عمل کھانے سے وینٹس کو بلاک کرنے کے امکانات کو کم کرتا ہے، خصوصاً پھلیاں اور اناج پکاتے وقت پریشر کُکر کو پانی سے صرف آدھا بھریں۔

پانی کی مناسب مقدار شامل کریں

پریشر کُکر کو بھاپ بنانے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے، جو دراصل چیزوں کو گلاتی ہے۔

بھاپ کیلئے کم از کم 2 کپ پانی پریشر کُکر میں لازمی شامل کریں، اس کے باوجود بھی اگر بھاپ نہ آئے توآپ مزید پانی شامل کرسکتے ہیں۔

جھاگ بننے سے بچائیں

جھاگ بھاپ کے والوز(valves) اور پریشر ریلیز وینٹس کو روک سکتا ہے۔ پاستا، مٹر، دلیہ اور کرین بیریز کو پکانے میں جھاگ بنتا ہے۔

لہذا ان کھانوں سے اجتناب کریں جن سے پریشر کُکر میں جھاگ بننے کے امکانات بڑھتے ہوں۔

تیل کی کم مقدار استعمال کریں

ماہرین کے مطابق پریشر کُکر میں تیل کی زیادہ مقداراستعمال کرنا بہت خطرناک ہوسکتا ہے، یہ ربڑ اور دیگر حصوں کو پگھلا سکتا ہے۔

کھانا پکاتے وقت تیل کی کم مقدار استعمال کریں، بعد ازاں تیل کو گوشت گلانے کے بعد بھی اپنے مطابق شامل کیا جاسکتا ہے۔

پریشر کو آرام سے ریلیز کریں

سیٹی آنے کے بعد پریشر کُکر کو فوراً نہ کھولیں، بھاپ مکمل طور پر باہرنکلنے اورآواز بند ہونے کے بعد ڈھکن ہٹائیں۔

خواتین اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈھکن کھولتے وقت اپنا چہرہ، ہاتھ اور جسم کُکر سے دور رکھیں۔

پریشر کُکر کو اچھی طرح صاف کریں

ہر استعمال کے بعد پریشر کُکر کو اچھی طرح سے دھوئیں، دھونے کے فوراً بعد کُکر کو بند نہ کریں بلکہ اُلٹا کر کے رکھیں۔

Women

Cooking

kitchen

kitchen hacks

lifehacks

Pressure Cooker

Safety Tips