Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

تکیے کے نیچے لہسن کا ایک جوا رکھنے کے حیرت انگیز فوائد

اگر آپ ایک پرسکون نیند لینا چاہتے ہیں تو اپنے تکیے کے نیچے لہسن کا ایک دانہ رکھ دیں
شائع 03 نومبر 2023 04:57pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

لہسن کا سب سے زیادہ استعمال کھانے پکانے کے لئے ہوتا ہے لیکن اس کے علاوہ بھی مختلف چیزوں کے لئے اسے استعمال کیا جاتا رہا ہے، جیسے عام سردی کے خلاف لڑنا اور بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں یہ بہت کار آمد ہے

اس سے بھی زیادہ عجیب وغریب استعمال اس کا گھروں سے کیڑوں کے بھگانےاور شیطانوں کو بھگانا تھا لیکن یہ سب خالص توہم پرستی تھی ۔

لہسن کو غذائیت کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے کیونکہ لہسن میں اہم غذائی اجزاء جیسے وٹامن بی 6، مینگنیز، وٹامن سی، سیلینیم اورفائبر وافرمقدار میں پائے جاتے ہیں۔

بہت سے لوگ کا آج بھی یقین ہے کہ لہسن میں حفاظتی خصوصیات موجود ہوتی ہیں اور یہ سچ ہے کہ لہسن کے کچھ حیرت انگیز فوائد ہیں چاہیں اسے کھائیں یا اپنے کمرے میں رکھیں یہ دونوں طرح سے آپ کی مدد کرتا ہے۔

اگر آپ ایک پرسکون نیند لینا چاہتے ہیں تو آپ کواپنے تکیے کے نیچے لہسن کا ایک دانہ رکھ کر سونا چاہئے۔

سننے میں یہ ایک عجیب سی بات لگتی ہے لیکن آپ کو خود محسوس ہو گا کہ واقعی آپ اور دنوں کے مقابلے میں ذیادہ پرسکون نیند لے سکے ہیں۔

کیونکہ لہسن میں موجود سلفر خوشبو کے ساتھ مل کر آپ پر پرسکون اثر ڈالتا ہے۔ لہسن کی بو تکیے کے ذریعے آپ تک تھوڑی سی پہنچ جائے گی جس سے آپ کو زیادہ آسانی سے نیند آنے میں مدد ملتی ہے۔

مزید پڑھیں

خالی پیٹ لہسن کھانے کے نا قابل یقین فوائد

خالی پیٹ لہسن اور شہد کا ایک ساتھ استعمال آپ کی زندگی بدل دے گا

لہسن اور ویکس لگائیں، نتائج سے آپ خود حیران رہ جائیں گے

یہی نہیں بلکہ یہ آپ کی نیند کے معیار کو بھی بہتر بنائے گا یا دوسرے لفظوں میں آپ کہہ سکتے ہیں کہ آپ جلدی اور گہری نیند لیتے ہیں۔

اپنے تکیے کے نیچے ایک یا دولہسن کے دانے چھلکے کے ساتھ رکھیں آپ دیکھیں گے کہ فوری آپ کو اس کا اثر نظر آئے گا۔ آپ بالکل ایک بچے کی طرح سوئیں گے اور اگلی صبح جب آپ اٹھیں گے تونہ صرف تازہ دم ہوں گے بلکہ آپ کو بیڈروم میں لہسن کی بو بھی محسوس نہیں ہوگی۔

جب آپ کو نیند آنے میں دشواری ہو لہسن کی لونگ کو پیس کر ایک گلاس میں تھوڑا سا گرم دودھ اور شہد ملا کر پی لیں اس کا ذائقہ تھوڑا بھاری ہوتا ہے لیکن یہ پرسکون نیند کے لئے مدد کرتا ہے۔

Women

lifestyle

Garlic

Home Remedy

good sleep