Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

یرغمالیوں کی رہائی سے پہلےکوئی جنگ بندی نہیں ہوگی، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی فوج غزہ میں داخل، حزب اللہ کے تقریباً 70 جنگجو مارے گئے
شائع 08 نومبر 2023 01:16pm
تصویر — روئٹرز/ فائل
تصویر — روئٹرز/ فائل

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی سے پہلےغزہ میں کوئی جنگ بندی ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق منگل کے روز ٹی وی پر نشر ہونے والی تقریر اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے حماس کے خلاف ایک ماہ سے جاری کارروائی کو جاری رکھی ہوئی ہے اور غزہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

انہوں نے حماس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے پہلے غزہ میں کوئی جنگ بندی یا ایندھن کی ترسیل نہیں ہوگی، ہم حملے جاری رکھیں گے۔

اسرائیلی فوج حماس کو تباہ کر دے گی، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی واپسی کے بغیر انسانی بنیادوں پر کوئی جنگ بندی نہیں ہو سکتی، اسرائیلی افواج اب غزہ شہر کے مرکز میں ہیں، حماس کو غزہ میں حکومت کرنے کی اجازت نہیں دے گا، جنگ کے بعد غزہ میں نہ اسرائیل اور نہ حماس کوئی بھی حکومت نہیں کرے گا۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں غزہ کودہشت گردی کا اڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ سے ہزاروں شہری خان یونس اور رفح کی جانب نقل مکانی کر چکے ہیں۔

وزیردفاع نے کہا کہ اسرائیلی فوج حماس کو تباہ کر دے گی، فوج غزہ میں رہائشی علاقوں کے اندر لڑ رہی ہے، ہم پر دباؤ بڑھے گا لیکن ہم حماس کی شکست اور یرغمالیوں کی واپسی سے پہلے لڑائی بند نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں

فلسطینی تعمیراتی کارکنوں کو نکال کر اسرائیل نے بھارت سے مزدور منگوا لیے

مارک اینڈ اسپینسر نے فلسطینی پرچم مبینہ نذر آتش کرنے والی پوسٹ پرمعافی مانگ لی

غزہ جنگ کا ذمہ دار امریکا ہے، اسرائیل مذاکرات سے قیدی واپس لے سکتا ہے، سربراہ حزب اللہ

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ چھیڑنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن اب تک حزب اللہ کے تقریباً 70 جنگجو مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کو ایک ماہ گذر جانے کے بعد بھی جاری ہے، اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Israel

Gaza

Benjamin Netanyahu

Israel Palestine conflict

Palestinian Israeli Conflict

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div