Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

صنم جاوید کو متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا
شائع 09 نومبر 2023 02:41pm
تصویر: پی ٹی آئی
تصویر: پی ٹی آئی

پولیس نے صنم جاوید کو متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ طلب کیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

پانچویں مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کولاہور کینٹ کچہری میں جوڈیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ شبیراحمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

صنم جاوید کی جانب سے سلمان شاہد ایڈووکیٹ نےدلائل پیش کیے، جب کہ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ صنم جاوید زمان پارک مقدمہ میں نامزد ہیں، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔

پولیس نے صنم جاوید کو متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ طلب کیا۔

پولیس کی استدعا پر عدالت نے صنم جاوید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد جیل سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

pti

pti leaders

sanam javed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div