Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

واٹس ایپ اور ایس ایم ایس پر موصول 7 قسم کے پیغامات، جن پر کبھی کلک نہیں کرنا چاہیے

یہ پیغامات آپ کی نجی معلومات چرا سکتے ہیں اور آپ کا اکاؤنٹ اور جیب خالی کرسکتے ہیں۔
شائع 13 نومبر 2023 08:37pm

ڈیجیٹل سیکیورٹی کمپنی ”میک ایفی“ (McAfee) نے واٹس ایپ پر موصول ہونے والے سات ایسے پیغامات سے خبردار کیا ہے جو آپ کو بڑے فراڈ کا شکار بنا سکتے ہیں۔

میک ایفی نے حال ہی میں اپنی گلوبل اسکیم میسج اسٹڈی جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا گیا ہے اور 7 ایسے خطرناک میسجز کی فہرست دی گئی ہے جو مجرم آپ کی ڈیوائسز کو ہیک کرنے یا رقم چوری کرنے کے لیے ایس ایم ایس کے زریعے یا واٹس ایپ پر بھیجتے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 82 فیصد لوگ اس طرح کے جعلی پیغامات پر کلک کرتے ہیں اور نقصان اٹھاتے ہیں۔

یہاں ایسے 7 خطرناک پیغامات پیش کیے جارہے ہیں جن پر آپ کو کبھی کلک نہیں کرنا چاہیے۔

مبارک ہو آپ کا انعام نکلا ہے

یہ پیغام مختلف شکلوں معمولی تبدیلیوں کے ساتھ بھی آسکتا ہے، پاکستان میں یہ کبھی بینظیر انکم سپورٹ تو کبھی دوسرے انعامی لالچ کے ساتھ موصول ہوتا ہے، ایسے پیغامات ایک فراڈ ہوتے ہیں اور ان کا مقصد آپ اہم نجی معلومات یا رقم چوری کرنا ہے۔

نوکری کی اطلاعات یا پیشکش

یہ بھی ایک خطرناک پیغام ہے۔ یاد رکھیں نوکری کی پیشکش کبھی بھی واٹس ایپ یا ایس ایم ایس پر نہیں آتی۔ کوئی بھی پیشہ ور کمپنی ان پلیٹ فارمز پر آپ سے کبھی رابطہ نہیں کرے گی، لہذا یہ ایک یقینی فراڈ ہے۔

یو آر ایل لنکس کے ساتھ بینک الرٹس اور میسیجز

ایس ایم ایس یا واٹس ایپ پر موصول ہونے والے ایسے بینک الرٹس جن میں صارفین کو پیغام میں موجود یو آر ایل/لنک پر کلک کرنے کیلئے کہا گیا ہو ایک فراڈ ہے۔ ان کا مقصد آپ کے پیسے چوری کرنا ہے۔

ایسی خریداری کے بارے میں معلومات جو آپ نے نہیں کی

کسی خریداری کے بارے میں کوئی بھی اپ ڈیٹ جو آپ نے نہیں کی ہے ایک دھوکہ ہے۔ اس طرح کے پیغامات آپ کولنک کلک کرنے اور فون ہیک کرنے کے لیے لکھے جاتے ہیں۔

نیٹ فلکس یا اسی طرح کی او ٹی ٹی سبسکرپشن اپڈیٹس

او ٹی ٹی کی مقبولیت میں اضافے کے ساتھ، اسکیمرز اسمارٹ فون صارفین کو Netflix یا دیگر OTT سبسکرپشنز سے جڑے پیغامات بھیج کر راغب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ مفت پیشکشیں یا پیغامات ہو سکتے ہیں جن میں سبسکرپشنز ختم ہونے کی بات یا کوئی زبردست آفر کی جاتی ہے۔

ڈیلیوری کے مسئلے کی اطلاع

مسڈ ڈیلیوری یا دیگر ڈیلیوری کے مسائل کے بارے میں ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کی اطلاعات بھی خطرناک ہیں۔ یہ اس وقت بھی ہو سکتا ہے جب آپ خریداری کر چکے ہوں۔

ایمیزون سیکیورٹی الرٹ یا اکاؤنٹ اپ ڈیٹس سے متعلق نوٹیفکیشن

ایمیزون سیکیورٹی الرٹ، یا آپ کے اکاؤنٹ میں کسی بھی اپ ڈیٹ کے بارے میں اطلاعی پیغامات بھی جلع سازی کے پھندے ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ ایمیزون یا کوئی بھی ای کامرس کمپنی اس طرح کے اہم انتباہات کے لیے آپ کو SMS یا WhatsApp پر کبھی رابطہ نہیں کرے گی۔

WhatsApp

Online Scam

SMS

Click Bait

Scam

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div