Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ممکنہ گرفتاری کا خدشہ، بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

سابق خاتون اول نے زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات فراہمی اورضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2023 10:55am
بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل
بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل

ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات فراہمی اورضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی۔

بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بائیو میٹرک تصدیق کروائی جس کے بعد عدالت سے روانہ ہو گئیں۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈ، القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کو 11 سوالوں کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت

190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل: بشریٰ بی بی اور فرحت شہزادی کا نیب سے بلاوا آگیا

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا اور نہ ان کی پیشی متعلق رپورٹ پیش نہ کی جا سکی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ مقدمات اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔

imran khan

Islamabad High Court

bushra bibi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div