Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

نگراں وزیراعلیٰ ارشد حسین کی تقرری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج، کام سے روکنے کی استدعا

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ میں 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2023 06:43pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ ارشد حسین شاہ کی تقرری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے۔ دوسری طرف خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ میں 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل کرلیے گئے۔

پشاور ہائیکورٹ میں ولی خان آفریدی اور شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ کی دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کی تقریری آئین کے مطابق نہیں ہے، نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ارشد حسین کا نام فائنل کرنے والے محمود خان وزیراعلیٰ اور اکرم خان درانی اپوزیشن لیڈر نہیں ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ نارمل حالات نہ ہوں تو پھر گورنر اور الیکشن کمیشن کی مشاورت سے نگراں وزیر اعلیٰ کی تعیناتی ہوگی۔ ہونا تو اسطرح چاہیے تھا کہ گورنر الیکشن کمیشن کو نام ارسال کرتے اور الیکشن کمیشن تقرری کرتا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ نگران وزیراعلیٰ کی تقرری غیرقانونی قرار دی جائے۔ نگران وزیراعلی اور کابینہ کو کام سے روکا جائے۔

درخواست میں نگران وزیراعلیٰ، الیکشن کمیشن، ایڈووکیٹ جنرل، سیکرٹری قانون، سابق وزیراعلیٰ محمود خان، سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کو فریق بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ارشد حسین نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، پی ٹی آئی کا یو ٹرن

القادر ٹرسٹ کیس: نیب ٹیم نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیشی کارروائی مکمل کرلی

ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے، نگراں وزیراعظم

دوسری طرف خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ میں 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل کرلیے گئے۔ نئی صوبائی کابینہ کے 9 وزراء کو گزشتہ روز قلمدان سونپے گئے تھے۔

ریاض انور اور سرفراز علی شاہ مشیر مقرر کیے گئے جبکہ ظفراللہ خان بطور معاون خصوصی تعینات کیے گئے۔ محکمہ انتظامی امور نے اعلامیہ جاری کردیا۔

سرفرار علی شاہ محکمہ توانائی اور پلاننگ کے مشیر مقرر کیے گئے اور مشیر ریاض انور کو محکمہ صحت، مزدور اور پاپولیشن کے محکمے دیے گئے۔ جبکہ معاون خصوصی ظفراللہ خان کو محکمہ ہاؤسنگ اور ٹرانسپورٹ تفویض کیا گیا۔

یاد رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان کے انتقال کے بعد نئی صوبائی کابینہ کے 9 وزراء کو گزشتہ روز قلمدان سونپے گئے تھے۔ نئی کابینہ 10 اراکین پر مشتمل ہے۔

سید مسود شاہ کو محکمہ اسٹیبلشمنٹ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر کو جیل خانہ جات اور ریلیف کا قلمدان دیا گیا۔

محمد رسول بنگش فنانس ، ریونیو اور ایکسائز، آصف رفیق کو کلائمیٹ چینج، زراعت، جنگلات اور محکمہ خوراک کی وزارت دی گئی۔

اسی طرح نجیب اللہ کو سائنس و ٹیکنالوجی، قاسم جان کو محکمہ تعلیم کا قلمدان سونپا گیا، عامر عبداللہ کو محکمہ ٹرائبل افیئرز اور انڈسٹریز تقویض کیے گئے۔

لوکل گورنمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی وزارت عامر ندیم کے حوالے جبکہ احمد جان کو ایریگیشن اور کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی وزارت دیدی گئی۔

کابینہ میں شامل نگراں وزیر فیروز جمال شاہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حلف نہ اٹھاسکے۔ ذرائع کے مطابق ملک واپس آنے پر فیروز جمال شاہ سے حلف لیا جائیگا۔

Haji Ghulam Ali

KPK caretaker government

Caretaker CM KPK Arshad Hussain Shah

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div