Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

ناصر خان جان کو پی سی بی کا نیا چئیرمین بنانے کی آفر؟ ’چوائس اچھی ہے‘

آفر قبول کروں یا نہیں؟ ناصر خان جان کا مداحوں سے سوال
شائع 14 نومبر 2023 08:10pm

پاکستان کے معروف سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان آج کل منظر سے غائب ہیں، لیکن انہوں نے اچانک سامنے آکر ایک تہلکہ خیز دعویٰ کردیا ہے۔

ناصر خان جان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری پوسٹ میں کہا کہ، ’پی سی بی نے مجھے کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین بنانے کی پیشکش کی ہے‘۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے مشورہ بھی طلب کیا اور لکھا، ’اس سلسلے میں، میں آپ لوگوں سے رائے لینا چاہتا ہوں کہ کیا میں ان کی یہ آفر قبول کروں یا نہیں؟‘

ناصر کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ناصر خان جان کو ’اچھی چوائس‘ قرار دیا۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’گاجر مولی اور دودھ کا ڈبہ نہیں یہ جاب، اس لیے محنت زیادہ کرنی پڑے گی‘۔

nasir khan jan

chairman pcb