Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب

جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت کنندگان شواہد کے ہمراہ طلب
شائع 14 نومبر 2023 10:30pm

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب کرلیا گیا، اجلاس میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اعتراضات پر بھی غور کیا جائے گا اور انہیں جواب کا موقع دیا جائے گا۔

کونسل کی جانب سے جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کنندگان کو شواہد کے ہمراہ طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے 27 اکتوبر کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 14 روز میں جواب طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیں

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات پر جسٹس طارق مسعود نےقانونی رائے دیدی

جسٹس طارق مسعود کا بینچ سپریم کورٹ کے تمام بینچز پر برتری لے گیا

جسٹس مطاہر نقوی نے اظہار وجوہ کا جواب دینے کے بجائے 10 نومبر کو سپریم جوڈیشل کونسل میں اپنے اعتراضات جمع کروائے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ کونسل میں شامل ارکان ان کے بارے میں جانبدار ہیں، سپریم جوڈیشل کونسل نے اظہار وجوہ کے نوٹس میں بھی جانبداری کا مظاہرہ کیا جس کا جواب نہیں دیا جاسکتا۔

اسلام آباد

supreme judicial council

justice sardar tariq masood

justice mazahir ali akbar naqvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div