Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

بھارتی فلم ’ٹائیگر 3‘ پر مشرق وسطی میں پابندی عائد

فلم ’ٹائیگر 3‘ نے بھارت میں تو ریکارڈ قائم کیے لیکن مسلم مخالف ہونے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک میں فلم پر پابندی عائد کردی گئی۔
شائع 15 نومبر 2023 10:39pm

خلیجی ریاستوں کویت، عمان اور قطر میں ریلیز ہونے والی انڈین ایکشن فلم ”ٹائیگر 3“ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

فلم کی ریلیز ہندوؤں کے تہوار دیوالی کے موقع پر ہوئی تھی، جس میں مبینہ طور پر مسلمانوں کو منفی انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔

اس فلم نے دیوالی کے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن کر ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی اداکاری والی اس فلم میں عمران ہاشمی بھی مرکزی کردارادا کر رہے ہیں جو ایک عالمی دہشت گرد تنظیم کے رہنما کا کردارہے۔

سلمان خان کی فلم ”ٹائیگر 3“ نے بھارت میں تو ریکارڈ قائم کیے لیکن مسلم مخالف ہونے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک میں فلم پر پابندی عائد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیجی ریاستوں عمان، قطر اور کویت میں مسلمانوں کی منفی تصویر کشی کے خدشات کے پیش نظر ”ٹائیگر 3“ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس سے پہلے بھی تامل زبان کی ایک فلم ”بیسٹ“ پر بھی گزشتہ سال کویت اور قطر میں مسلمانوں کو دہشت گرد ظاہر کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں

بالی ووڈ اداکارہ تبو پاکستانی اداکار کی صاحبزادی نکلیں

موت کے بعد بھی سدھو موسے والا کو خاموش نہ کرایا جاسکا، نیا گانا ریلیز

بگ باس نے انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین کی شادی خطرے میں ڈال دی

مشرق وسطیٰ میں پابندی عائد ہونے سے ”ٹائیگر 3“ کے بزنس کو غیرمعمولی طور پر نقصان پہنچے گا۔

اگرچہ پابندی کی افواہوں کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن کچھ مداحوں کے درمیان قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اس کی وجہ ’کترینہ کیف کے تولیے میں لڑائی کے مناظر‘ ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک میں ہندوستانی فلموں کو جو ریوینیو ملتا ہے، وہ بھارت سے بھارت ملنے والے مجموعی آمدن کا 25 سے 30 فیصد بتایا جاتا ہے۔

qatar

Salman Khan

Oman

Kuwait

lifestyle

Banned

tiger 3

Khaleej Countries

Muslim Terrorist

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div