Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اسموگ بڑھنے پر لاہور میں ہفتے کو تعلیمی ادارے و دفاتر بند رکھنے کا اعلان

سرکاری سطح پر فیول والی موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے، نگراں وزیراعلیٰ
شائع 16 نومبر 2023 09:40am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسموگ کی صورتحال دوبارہ بگڑنے پر پنجاب حکومت نے لاہور میں ہفتے کے روز تعلیمی ادارے، سرکاری اور نجی دفاتر بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اعلان کیا کہ کسی کے روز گار کو متاثر نہیں کرنا چاہتے، اسموگ کے خاتمے کے لئے تاجر برادری تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہوا کے رُخ کی وجہ سے اسموگ بڑھ سکتی ہے اور بارش کا امکان بھی نہیں، لاہور میں ہفتے کے روز تعلیمی ادارے، سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے، ہفتے کے روز مارکیٹیں دوپہر 3 بجے کے بعد کھلیں گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسموگ پر قابو پانے کے لئے اعلیٰ اختیاراتی انوائر مینٹل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصنوعی بارش برسانے کیلئے بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان اور پنجاب یونیورسٹی کے ماہرین سے فوری رابطہ کر لیا گیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری سطح پر فیول والی موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے، لہٰذا اب الیکٹرک بائیک ہی خریدی جائیں گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں غیر معیاری فیول کی چیکنگ تیز کر دی ہے، پاکستان میں 10 فیصد جب کہ بھارت میں 90 فیصد فصلوں کی باقیات جلائی جاتی ہیں، بھارت میں باقیات جلانے کی روک تھام پر کوئی کنٹرول نہیں جس کا ہم پر بُرا اثر پڑ رہا ہے۔

smog

smog emergency

mohsin naqvi

lahore smog condition

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div