Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

مقبول اداکار قیصر نظامانی نے کامیاب شادی کے 3 اصول بتادیے

’شادی کے صرف تین اہم اصول ہیں جو شادی کو کامیاب بناتے ہیں'
شائع 16 نومبر 2023 10:01am
تصویر: فضیلہ قاضی/انسٹاگرام
تصویر: فضیلہ قاضی/انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار قیصر نظامانی نے اپنی کامیاب اور خوشحال ازدواجی زندگی کے راز پر سے پردہ اٹھا دیا۔

گزشتہ روز قیصرنظامانی نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اور فضیلہ قاضی کی کامیاب ازدواجی زندگی کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔

اپنی کامیاب شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو شادی کو کامیاب بنانے کیلئے اصول بتائے۔

شو کی میزبان کی جانب سے کامیاب ازدواجی زندگی کے سوال پر انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’شادی کے صرف تین اہم اصول ہیں جو شادی کو کامیاب بناتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں:

عبدالرزاق کے منفی جملوں پر شاہد آفریدی نے تالی کیوں بجائی، وضاحت آگئی

بالی ووڈ اداکارہ تبو پاکستانی اداکار کی صاحبزادی نکلیں

’منت مراد‘ میں چھوٹی عمر میں شادی کے مسائل اجاگر کئے، اقرا عزیز

ان اصولوں پر وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’شادی میں پہلے تو آپ نے ایک دوسرے کو اسپیس دینی ہوتی ہے، آپ کے مالی حالات مستحکم ہونے چاہئے اور ایک دوسرے کی حدود متعین کرنی چاہئے۔‘

شریکِ حیات کو جگہ دینے سے متعلق سوال پر انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ کا شریکِ حیات کچھ ایسا کرنا پسند کرتا ہے جو آپ کو ناپسند ہے تو صرف انہیں اپنے شوق کو پورا کرنے کی آزادی دینا بھی جگہ دینا ہی ہوتا ہے‘۔

اداکار کے مطابق یہ اصول اگر اپنا لیے جائیں تو آپ کی ازدواجی زندگی نہ صرف دیر پا رہے گی بلکہ خوشگوار بھی گزرے گی۔

قیصرنظامانی اور فضیلہ قاضی کے جوڑے کو شوبز انڈسٹری کا پسندیدہ جوڑا کہا جاتا ہے، دونوں کی اداکاری کو بھی ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

lifestyle

morning show

Marriage Tips

successful marriage

Qaiser Nizamani

Fazila Qazi