Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کراچی، بیٹریاں پگھلانے والی غیرقانونی 100 سے زائد بھٹیوں کا خاتمہ کردیا

علاقوں میں مختلف بیماریاں پیداہورہی تھیں
شائع 16 نومبر 2023 03:10pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

سندھ انوائرونمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرکے بیٹریاں پگھلانے والی غیر قانونی 100 سے زائد بھٹیوں کا خاتمہ کردیا۔

ترجمان سیپا کا کہنا ہے کہ 100 کے قریب بھٹیاں ختم کر دیں، آپریشن وزیرماحولیات، سیکریٹری ماحولیات، ڈی جی سیپا کی ہدایت پرکیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرسیپا منیرعباسی نے کہا کہ بھٹیوں میں بیٹریوں کو پگھلا کر سیسہ نکالا جاتا تھا، بیٹریوں کو پگھلانے سےعلاقے میں ماحولیاتی آلودگی پھیل رہی تھی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لیب کامران خان علاقوں میں مختلف بیماریاں پیداہورہی تھیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سیپا کا کہنا ہے کہ علاقہ مکین آنکھوں کے امراض کاشکار ہو رہےتھے، عوامی شکایت پر 100بھٹیوں کا خاتمہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں، شہرمیں ایسی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

karachi

surjani town

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div