Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سعید غنی نے نواز شریف کو نیا لاڈلہ قرار دے دیا

ذہن بنایا جارہا ہےکہ اگلے وزیراعظم میاں صاحب ہوں گے، پی پی رہنما
شائع 17 نومبر 2023 01:14pm
ایک سیاسی جماعت کانعرہ تھا کہ ووٹ کوعزت دو لیکن آج وہ اپنی راہ سےگمراہ ہوگئے ہیں۔ اسکرین گریب —  فیس بُک
ایک سیاسی جماعت کانعرہ تھا کہ ووٹ کوعزت دو لیکن آج وہ اپنی راہ سےگمراہ ہوگئے ہیں۔ اسکرین گریب — فیس بُک

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سعید غنی (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کونیا لاڈلہ قرار دے دیا۔

سٹی کورٹ میں پیپلزلائرزفورم کے ممبرسازی کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کس نے نوازشریف کو پہلے سے وزیراعظم بنا دیا تو بتائیں کہ وہ کون سی طاقت ہے، نوازشریف نئے لاڈلے ہیں۔

سعیدغنی نے کہا کہ ذہن بنایا جارہا ہےکہ اگلے وزیراعظم میاں صاحب ہوں گے، یہ شرمناک اور بہت افسوس کی بات ہے،”ووٹ کوعزت دو“کا نعرہ لگانے والے اپنی راہ سے گمراہ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈپی ٹی آئی سمیت سب کیلئے ہونا چاہئے، ملک کے بہتر مستقبل کیلئے شفاف انتخابات چاہئیں، سینیٹ میں باپ پارٹی نے ووٹ دیا، ہم سے سوال ہوا، اب کوئی نہیں بول رہا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں طے کریں کسی کے سائے تلے انتخاب نہیں لڑیں گی، 15سال کی بات کرتے ہیں، یاد رکھیں،2008 سے پہلے شہرکی صورتحال کیا تھی۔

انہوں نے کہا کہ میراخیال ہے شہر میں حالات آج نسبتا بہتر ہیں، ایم کیو ایم کی دہشت کے سامنے کوئی بات نہیں کرتا تھا، میڈیا کے دفاتر پر حملے ہوجاتے تھے۔

سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے اور ہمیشہ سیاسی مخالفین کے نشانے پرہوتی ہے، اس شہر میں وہ ہمیں اپنا سب سے بڑا حریف سمجھتے ہیں لیکن ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں

میری تجویز نہ ماننے سے پاکستان کو پانچ دس ارب ڈالر کا نقصان ہوا، آصف زرداری

کمروں میں مرضی کے نتائج مرتب کرنے والوں کو جواب عوام دیں گے، بلاول بھٹو

ہمارے خلاف بننے والے گٹھ جوڑ کو شکست ہوگی، شرجیل میمن

انہوں نے کہا کہ پی پی ٹکٹ پرکراچی کے تمام حلقوں سے مضبوط امیدار اتریں گے، ایم کیو ایم سے کوئی رابطہ نہیں کریں گے، ایم کیو ایم بالکل فارغ ہوچکی، وہ سہارے تلاش کررہے ہیں، ہمیں ہرانے کی تمام کوششیں کی جاتی ہیں۔

مزید کہا کہ ہم وفاق میں حکومت بنائیں گے، پی پی کے خلاف کوئی بڑا اتحاد نہیں ہے، پہلے بھی یہ اتحاد بنتے رہے ہیں، کچھ حاصل نہیں ہوا سندھ میں ہمارے مخالف بھی کہتے ہیں وزیراعظم بلاول بھٹو ہونگے، سندھ اور کراچی میں پہلے سے زیادہ نشتیں لیں گے۔

PMLN

Nawaz Sharif

PPP

Saeed Ghani

MQM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div