Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ہریانہ میں ایک بار پھر ہندو مسلم کشیدگی، پوجا کیلئے جانیوالی خواتین پر پتھراؤ کا الزام

واقعہ کا مقدمہ درج ہوگیا، پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 8 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا
شائع 17 نومبر 2023 05:34pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک بار پھر ہندو مسلم کشیدگی شروع ہوگئی، تازہ واقعہ میں پوجا کیلئے جانیوالی خواتین پر پتھراؤ کا الزام لگایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے نوح میں پوجا کے لئے جانے والی خواتین پر پتھر پھینکے جانے کے بعد کشیدگی کو دوبارہ ہوا مل گئی۔

رپورٹس کے مطابق پوجا کے لئے جاتے ہوئے کچھ بچوں نے مبینہ طور پر خواتین پر پتھر پھینکے جس سے آٹھ خواتین زخمی ہوگئیں۔ ان الزامات پر ایف آئی آر بھی درج کردی گئی۔

نواحی علاقے کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) نریندر بجرنیا کے مطابق پولیس کو فوٹیج ملی ہے جس میں بچے خواتین کے ایک گروپ پر پتھر پھینک رہے ہیں جو کنویں کی پوجا کے راستے میں تھیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 8 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔

ایس پی کے مطابق ہم فوٹیج میں نظر آنے والے بچوں سے پوچھ گچھ کریں گے، واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی تھی تاہم اب علاقے میں مکمل امن ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

’عزت بچانی ہے تو 2 دن میں گھرخالی کرو‘ ، ہریانہ میں مسلمانوں کیلئے پوسٹرزلگ گئے

امریکا کی بھارت میں سب سے فسادات سے گریز کی درخواست

یاد رہے کہ 31 جولائی کو بھی وشو ہندو پریشد کی برج منڈل یاترا پر ہجوم کے حملے میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں دو ہوم گارڈ اور ایک عالم دین سمیت چھ افراد کی موت واقعہ ہوگئی تھی۔ جس کے بعد پرتشدد واقعات پڑوسی گروگرام اور دیگر مقامات پر پھیل گئے تھے۔

modi government

india

Indian occupied Kashmir

Indian Army

Indian police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div