Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہیل تنویر کو بھی اہم عہدے سے نواز دیا

پی سی بی نے سہیل تنویر جونئیر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا
شائع 17 نومبر 2023 10:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سابق ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر کو قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے، وہ 2009 کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔

پی سی بی نے سہیل تنویر کو بھی اہم عہدے سے نواز دیا، سابق کرکٹر کو جونئیر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

سہیل تنویر کا پہلا اسائنمنٹ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا انتخاب ہوگا جو 8 سے 17 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا جس کے بعد پاکستان انڈر 19 ٹیم 13 جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔

پی سی بی کے مطابق سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ یہ تقرری ان کے لیے اعزاز ہے جس کے لیے وہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ ایک بہت اہم ذمہ داری ہے اور وہ اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔

سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی ذمہ داری انڈر 19 ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے مضبوط ٹیم کی تشکیل ہے۔

واضح رہے کہ سہیل تنویر نے 2007 میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے 2 ٹیسٹ 62 ون ڈے انٹرنیشنل اور 57 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر130 وکٹیں حاصل کیں اور 612 رنز اسکور کیے۔

سہیل تنویز 2009 کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی فاتح ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

اس سے قبل پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کیا۔

مزید پڑھیں

بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کی تینوں فارمیٹ کی قیادت سے دستبردار

شان مسعود ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر

’فکسر، فکسر، فکسر‘: بابر کے مداحوں نے عامر کا جینا دوبھر کردیا

PCB

lahore

Wahab Riaz

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

sohail tanveer

pakistan u 19 team

jonior cheif selector

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div