Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

متحدہ عرب امارات میں بارش سے سیلابی صورتحال، حیران کن تصاویر منظرعام پر

یو اے ای نے سئلابی صورت حال پر کیسے قابو پایا؟
شائع 18 نومبر 2023 07:34pm

جمعہ کو متحدہ عرب امارات میں رات بھر بارش ہوئی جس کے بعد سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا، جس کے بعد گاڑیاں کا نکلنا محال ہوگیا۔

اماراتی حکومت نے جمعرات کو نجی کمپنیوں کو مشورہ دیا کہ کام کو جاری رکھنے کیلئے ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنائیں کیونکہ غیر مستحکم موسمی حالات جاری رہنے کی توقع ہے۔

بارش کے باعث سڑکوں پر سیلابی صورت حال رہی اور لوگوں کو ٹریفک کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ پیدل چلنے والے پانی میں غوطے کھاتے نظر آئے۔

اس صورت حال نے صفائی کرنے والوں کا کام انتہائی مشکل بنا دیا۔

دبئی اور شارجہ کے رہائشیوں کے لیے یہ صبح کیسی گزری ، ان تصاویر میں احوال بیان کیا گیا ہے۔

دبئی کے علاقے الکوز میں شدید بارش کے باوجود کلینر اپنے کام میں مصروف نظر آئے۔

شارجہ کے رہائشی اپنی پتلونیں سنبھالے سیلاب زدہ سڑکوں پر نظر آئے۔

لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ اس حالت کے باوجود آپ کو ٹیکسی مل سکتی ہے۔

دبئی میونسپلٹی نے امارات کی سڑکوں پر بنے تالابوں کو صاف کرنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا اور مشینوں سے فوراً کام نمٹانے نکل پڑے۔

ہیلتھ کیئر سٹی میں صفائی کرنے والوں کی ایک ٹیم نے نکاسی آب رواں رکھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے دنوں میں، گاڑی چلانے والوں کو غیر متوقع طور پر تیار رہنا چاہیے۔

دبئی کے جیبل علی کی ایک چوک پر کار خراب ہوگئی لیکن اسے فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔

صبح 10 بجے کے قریب آسمان صاف ہونے کے باوجود کچھ موٹرسائیکلوں کو سڑکوں پر ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔

دبئی کا GPS نقشہ بھی کئی سڑکوں پر سرخ رنگ میں نشان زد ٹریفک جام دکھاتا رہا۔

سیڈان سے لے کر ایس یو وی تک، دبئی انویسٹمنٹ پارکس میں سیلاب زدہ سڑک پر کاریں آہشتہ آہستہ چلتی ہوئی دیکھی گئیں۔

شارجہ کی کچھ سڑکوں پر ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقامی حکومتی ادارے اور کرائسس مینجمنٹ ٹیمیں ان حالات کے لیے پوری طرح تیار ہیں، خصوصی ٹیموں کو خراب موسم کے دوران کسی بھی واقعے سے نمٹنے کے لیے تفویض کیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ سڑکوں کو جلد صاف کر دیا جائے گا کیونکہ حکام نے ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے اور رہائشیوں کو محفوظ رکھنے کا عہد کیا ہے۔

UAE

Rain

dubai

flood

Sharjah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div