Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

شہزاد رائے نے گورنمنٹ اسکول سے پاکستان کی اپنی ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ ڈھونڈ نکالی

بچی کی فن میں مہارت دیکھ کر شہزاد رائے سمیت سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے۔
شائع 18 نومبر 2023 08:16pm

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے تو فلم میں ”سیکرٹ سپر اسٹار“ تلاش کی تھی، لیکن پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے حقیقت میں ایک ”سیکرٹ سپر اسٹار“ کو ڈھونڈ نکالا ہے۔

شہزاد رائے نے اپنی اس سیکرٹ سُپر اسٹار کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے، جس میں اسے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دکھایا گیا ہے۔

شہزاد رائے نے جو ویڈیو شئیر کی اس میں ایک نقاب پوش اسکول کی بچی کو انتہائی مہارت کے ساتھ پیانو پر کوئی دھن بجاتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ شہزاد رائے ساتھ کھڑے اس دھن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا، ’ہم میں سے بہت سے لوگوں نے عامر خان کی فلم ”سیکریٹ سپر اسٹار“ دیکھی ہوگی۔ یہ ہیں زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے خاتون پاکستان گورنمنٹ اسکول سے ہماری اپنی ”سیکرٹ سپر اسٹار“، جو جشن منا رہی ہے کہ کس طرح موسیقی کا نصاب اس کی زندگی کو بدل رہا ہے‘۔

شہزاد رائے کی اس ویڈیو کو چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں ویوز اور سیکڑوں لائکس مل چکے ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ دیکھ کر بہت اچھا لگا جب انہیں چمکنے کا موقع دیا جاتا ہے تو یہ انہیں کتنا متاثر کرتا ہے’۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اچھی کوشش ہے … لیکن تمام تعلیمی اداروں میں سیلف ڈیفنس اور آن لائن کاروبار کی تربیت کے لیے زیادہ توجہ درکار ہے‘۔

Shehzad Roy

Zindagi Trust

Secret Superstar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div