Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پاکستان کی نجی ایئرلائن نے چین میں فضائی آپریشن شروع کردیا

فلائٹ آپریشن ، پاک چین تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے سنگ میل ہے، مشیر ہوا بازی
شائع 19 نومبر 2023 10:21pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان کی نجی ایئرلائن نے چین میں فضائی آپریشن شروع کردیا۔ مشیر ہوا بازی نے فلائٹ آپریشن کو پاک چین تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے سنگ میل قرار دیا ہے۔

نجی ایئرلائنز نے آج بیجنگ کے لیے اپنی افتتاحی پرواز چلائی۔ جو کراچی سے پرواز بھرنے کے بعد اسلام آباد میں رکی اور پھر وہاں سے بیجنگ کے ڈیکسنگ ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر ہوا بازی فرحت حسین نے کہا کہ فلائٹ آپریشن، چین اور پاکستان کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے سنگ میل ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

چین میں تعینات پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ فضائی خدمات سے سرمایہ کاری، تجارت، سفر اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

china

CAA

PIA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div