Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

مودی ٹرافی دے کر کیوں بھاگے، وجہ سامنے آگئی

وہ بھارتی ہی کیا جو اپنی غلطی مان لیں۔
شائع 20 نومبر 2023 08:39pm

اتوار کو کھیلے گئے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ناقابل یقین شکست کے بعد ناصرف بھارتی شائقین بلکہ ان کے وزیراعظم نریندرا مودی کا بھی منہ لٹکا نظر آیا۔

شائقین نے تو اپنی بھڑاس مودی کو ”پنوتی“ اور امپائر رچرڈ کیٹلبرو ”اپشگون“ قرار دے کر نکالی۔

لیکن وزیراعظم نریندرا مودی بھی جو ممکنہ طور پر بھارت کی جیت کو اپنی الیکشن مہم میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، اپنی مایوسی کا اظہار کرتے صاف نظر آئے۔

بھارت کی ہار اور اپنے ممکنہ منصوبے کی ناکامی ان کے چہرے پر بے زاری کی صورت میں عیاں تھی، اور اسی بیزاری کی حالت میں انہوں نے آسٹریلوی کپتان پیٹ کیومنز کو ٹرافی تھمائی اور منہ موڑ کر چلتے بنے، جبکہ کپتان اس بے رخی پر حیرانی سے بھارتی وزیراعظم کی پیٹھ تکتے رہ گئے۔

نریندرا مودی کی اس حرکت کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی اور انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر میمز طوفان، بھارت کی ہار پر پاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا

لیکن وہ بھارتی ہی کیا جو اپنی غلطی مان جائیں، بھارتی عوام اپنے اس چہیتے وزیراعظم کے دفاع میں اٹھ کھڑے ہوئے اور ان کی آسٹریلوی کپتان سے بے رخی کی مختلف تاویلیں گھڑنا شروع کردیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے مودی کی اس حرکت کو 17 سال پہلے کے واقعے جوڑ دیا۔

2006 کی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوران رکی پونٹنگ نے اس وقت کے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر شرد پوار کو ٹرافی لینے کے بعد سائیڈ میں دھکیل کر اسٹیج سے اتار دیا تھا۔

سوشل میڈیا صارف آکاش اشوک گپتا نے لکھا، ’پونٹنگ کے کیے کا تماچہ کیومنز کو پڑ گیا‘۔

انہوں نے مودی کی حرکت کے بارے میں لکھا، ’یہ بھی ورلڈ کپ سے کم نہیں تھا، مودی صاحب نے بدلہ اچھا لیا، آخر کار ہم جیت گئے، کیا کریں، چھوٹی خوشیوں میں بڑی جیت سمجھنا سمجھداری ہے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ مودی نے پونٹنگ کے ’اپمان‘ کا بدلہ لے لیا۔

کچھ صارفین نے پونٹنگ کی حرکت کے حوالے سے لکھا کہ ’شاید مودی کو پتا تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، اس لیے وہ پہلے ہی نکل گئے‘۔

Narendra Modi

Pat Cummins

T\rophy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div