Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

جب بھارت میں گدھے پر آسٹریلیائی کھلاڑی ڈیمین مارٹن کا نام لکھ کر گھمایا گیا

سابق آسٹریلیائی بلے باز کو بی سی سی آئی کے سابق صدر کو اسٹیج سے دھکیلنے کے بعد ہندوستانی شائقین کے غصے کا سامنا کرنا پڑا
شائع 19 نومبر 2023 07:08pm

ورلڈ کپ 2023 میں جیسے ہی بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹکرا شروع ہوا، 2006 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہونا شروع ہوگئی۔

سابق آسٹریلوی کرکٹرز ایڈم گلکرسٹ اور ڈیمین مارٹن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ کے ایک اکاؤنٹ ”کلب پریری فائر“ پر بات چیت کے دوران آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2006 جیتنے کے بعد ان کی ٹیم اور بی سی سی آئی کے سابق صدر شرد پوار کے ساتھ بیتیے کچھ واقعات بیان کیے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرافی رکی پونٹنگ کو دیے جانے کے بعد آسٹریلیائی کھلاڑی شرد پوار کو اسٹیج سے نیچے دھکیل دیتے ہیں۔

اس اقدام نے ہندوستانیوں کے غصے کو بھڑکا دیا جنہوں نے آسٹریلیا کے جھنڈے جلائے اور گدھے پر مارٹن کا نام لکھ کر گھمایا۔

سابق آسٹریلوی بلے باز نے یاد کرتے ہوئے کہا، ’وہ (پوار) ہماری تصویر کے سامنے تھے…‘ بریڈ ہاگ نے ان سے شائستگی سے ہٹنے کو کہا۔ رکی پونٹنگ نے کچھ نہیں کہا، اس لیے میں نے اسے دھکا دیا۔’

انہیں صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس وقت ہوا جب وہ چینج روم میں گئے اور ٹیم منیجر سٹیو برنارڈ نے انہیں کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ جیمز سدرلینڈ سے بات کرنے کو کہا۔

مارٹن نے کہا کہ ’یہ معاملہ یقینی طور پر بڑھ گیا تھا…. پھر ہمیں ایک خط میں (پوار سے) معافی مانگنا پڑی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس کے بعد بھی معاملہ ختم نہیں ہوا، اگلے دن، ہندوستانی پرستار گلی میں میرے پتلے جلا رہے تھے اور وہاں ایک گدھا تھا جس پر میرا نام لکھا ہوا تھا، جسے ایک ہجوم نے گھیر لیا تھا۔ مجھے یقین نہیں ہے کہ گدھا بچ گیا ہوگا یا نہیں‘۔

india vs australia

world cup 2023 final

Damien Martyn

Name on Donkey

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div