Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کرکٹ ٹیم کی ناکامی برداشت کرنے میں بھارتیوں کو مشکل، ایک نے خودکشی کرلی

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی شکست سے دل برداشتہ ہوکر مغربی بنگال کے بانکورا ضلع میں 23 سالہ...
شائع 21 نومبر 2023 10:23am
تصویر: ون کرکٹ
تصویر: ون کرکٹ

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی شکست سے دل برداشتہ ہوکر مغربی بنگال کے بانکورا ضلع میں 23 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی۔

واقعہ اتوار کی رات بانکورا کے بیلیٹور سنیما ہال علاقے کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والے کی شناخت راہول لوہار کے نام سے ہوئی ہے جو ’کرکٹ مینک‘ کے نام سے بجانا جاتا تھا، آسٹریلیا اور انڈیا کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے اُس نے چھٹی لی تھی۔

فائنل میچ میں بھارت کی شکست کے بعد راہول نے کمرے میں لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

لوہار کےقریبی عزیز بابو اتم سور نے واقعہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ک فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست قبول نہ کر پانے کے بعد راہول نے گھر میں اپنی گردن میں پردہ لپیٹ کر خودکشی کر لی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ واقعہ کے وقت گھر پر کوئی نہیں تھا۔

واقعے کے بعد مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر راہول کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی۔

بانکورا کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھارتھ ڈورجی نے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے تک کچھ بھی کہنا ممکن نہیں۔ معاملے میں غیر فطری موت کا کیس درج کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بانکورا سمیلانی میڈیکل کالج اور اسپتال بھجوایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار 19 نومبر کو بھارتی شہر احمد آباد میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے ان کے اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی چھن گیا۔

سٹریلیا نے 241 رنز کا ہدف صرف 43 اوورز میں حاصل کرلیا، اس جیت میں ٹریوس ہیڈ نے 120 گیندوں پر 137 رنز بنا کراہم کردار ادا کیا۔

india

cricket

Australia

ODI World Cup

world cup 2023

ICC WORLD CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div