Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ میں ’زخمی شیر‘ کی واپسی

بالی ووڈ پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اداکار اجے دیوگن ’باجی راؤ سنگھم‘ کے روپ میں واپس آئے ہیں۔ وہ ’سنگم اگین‘ کے ساتھ...
شائع 21 نومبر 2023 05:43pm
تصویر-انسٹا گرام
تصویر-انسٹا گرام

بالی ووڈ پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اداکار اجے دیوگن ’باجی راؤ سنگھم‘ کے روپ میں واپس آئے ہیں، وہ ’سنگم اگین‘ کے ساتھ ایک بار پھر پولیس بننے کے لئے تیار ہیں۔

فلم کی شوٹنگ پہلے ہی شروع کی جاچکی ہے، ہدایتکار روہت شیٹی نے انسٹاگرام پر اجے دیوگن کی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔

انہوں نے اس کردار کو ’زخمی شیر‘ کے طور پر ٹیگ کیا ہے۔

اس فلم میں دیپیکا پڈوکون، ٹائیگر شروف، اکشے کمار اور رنویر سنگھ جیسے ستارے شامل ہیں۔ جبکہ کرینہ کپور فلم میں مرکزی ’اَونی باجی راؤ سنگھم‘ کا کردار ادا کریں گی۔

ہدایت کار روہت شیٹی نے پوسٹر شیئر کرنے کے لئے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کا سہارا لیا۔

اس تصویر کے کیپشن میں شیٹی نے لکھا کہ ’شیر آتنک مچاتا ہے اور زخمی شیر تباہی! سب کے پسندیدہ پولیس اہلکار ’باجی راؤ سنگھم‘ واپس آ گئے ہیں۔‘

اس کے جواب میں اجے دیوگن نے لکھا کہ ’وہ طاقتور ہے، خطرہ ہے،سنگھم ایک بار پھر گرج اٹھے گا!‘

فلم کے پہلے پوسٹر کے بعد کرینہ کپور نے لکھا کہ ’اب وقت آ گیا ہے کہ فوج میں دوبارہ شمولیت اختیار کی جائے۔ ’

’سنگھم اگین‘ روہت شیٹی کی پولیس یونیورس میں تازہ ترین اضافہ ہوگا۔

##مزید پڑھیں

اجے دیوگن بیک وقت نانا اور دادا بن گئے

روہیت شیٹھی کا رنویر سنگھ اور تمنا بھاٹیہ کو کاسٹ کرنے کا منصوبہ

آخرکارباجی راﺅ نے دل والوں کوہرادیا

اس سے قبل شیٹی نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ فلم میں دیپیکا پڈوکون ’لیڈی سنگھم‘ کا کرداربھی ادا کریں گی۔

ٹائیگر شروف بھی اس بار پولیس کی دنیا میں شامل ہو رہے ہیں اور وہ ’اے سی پی ستیا‘ کا کردار ادا کریں گے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ کہانی کو آگے بڑھائیں گے۔

’سوریاونشی‘ کے کردار میں اکشے کمار اور ’سمبا‘ کے کردار میں رنویر سنگھ بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔

india

Bollywood

Kareena Kapoor

lifestyle

شخصیات

Rohit Shetty

Tiger Sheroff

Depika Padukon

Singham again