Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ کیلئے 4 پراجیکٹس کا اعلان کردیا

گوجرانوالہ میں 2 ماڈل قبرستان، سبزی منڈی اور گوالہ کالونی بنانے کی منظوری
شائع 21 نومبر 2023 08:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ کے لیے 4 پراجیکٹس کا اعلان کردیا اور گوجرانوالہ میں 2 ماڈل قبرستان، سبزی منڈی اور گوالہ کالونی بنانے کی منظوری دے دی جبکہ ڈسکہ میں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کی منظوری دی گئی۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ گوجرانوالہ میں پہلی بار کابینہ کا اجلاس ہوا، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیع ہے، امید ہے لاہور گوجرانوالہ ایکسپریس منصوبہ جنوری تک مکمل ہوجائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالج میں برن یونٹ کا افتتاح کردیا ہے، عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، فیصلہ کیا ہے گوجرانوالہ میں 2 ماڈل قبرستان بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ کی عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کرے گے، تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ کیلئے 4 پراجیکٹس کا اعلان

اس سے قبل تاریخ میں پہلی بار گوجرانوالا میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ کے 32 ویں اجلاس کی صدارت کی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ کے لیے 4 پراجیکٹس کا اعلان کر دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ گوجرانوالہ میں سبزی منڈی اور گوالہ کالونی بنائی جائے گی۔

اجلاس میں گوجرانوالہ میں 2 ماڈل قبرستان کے قیام کی منظوری دے گئی۔

کابینہ نے ڈسکہ میں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس اور گندم کی کم ازکم امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے فنڈز کی فراہمی اور جناح اسپتال لاہور کے ایمرجنسی اینڈ ٹراما سینٹر کی جگہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ اراکین کا گوجرانوالہ کا 11 گھنٹے طویل دورہ

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کابینہ اراکین نے گوجرانوالہ کا 11 گھنٹے طویل دورہ بھی کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کابینہ اراکین کے ہمراہ گوجرانوالہ میں مختلف پراجیکٹس کا دورہ کوسٹر میں کیا۔

محسن نقوی نے لاہور سیالکوٹ سے گوجرانوالہ کو منسلک کرنے والی زیر تکمیل رابطہ سڑک کا دورہ کیا اور یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے حکام کو 3 سے 4 کنٹریکٹرز ہائر کرکے چھ سات ماہ میں یونیورسٹی مکمل کرنے اور ایک سال کے اندر کلاسز شروع کرانے کا اعلان کیا۔

محسن نقوی نے 100 بستروں پر مشتمل چلڈرن اسپتال اور ٹیچنگ اسپتال میں ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کا بھی افتتاح کیا۔

دورے کے اختتام پر محسن نقوی نے چیمبر آف کامرس سے بھی خطاب کیا۔

Gujranwala

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

gujranwala projects

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div