Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سعودی ولی عہد کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ

سعودی ولی عہد کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت
شائع 21 نومبر 2023 09:11pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو برکس ممالک کے غیر معمولی سربراہی اجلاس کے دوران تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ برکس اجلاس جنوبی افریقہ کی میزبانی میں ہو رہا ہے، اس گروپ میں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

ریاض کو اس سال کے شروع میں برکس بلاک میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔

اس اجلاس کا مقصد اسرائیل-حماس تنازعہ پر مشترکہ ردعمل تیار کرنا ہے۔

سعودی ولی عہد نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب 1967 کی سرحدوں کے تحت فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک سنجیدہ اور جامع امن عمل شروع کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوعدی بادشاہت کی پوزیشن مستقل اور مستحکم ہے۔ دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی فیصلوں کے نفاذ کے علاوہ فلسطین میں سلامتی اور استحکام حاصل کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

محمد بن سلمان نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو مملکت کی جانب سے مسترد کرنے کا اعادہ کیا اور انہیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہونے والے ”وحشیانہ جرائم“ کو روکنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی طرف سے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا اور انکلیو میں انسانی حالات کی خرابی کو روکنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے تحفظ کے لیے 7 اکتوبر کو جنگ کے آغاز کے بعد سے انتھک کوششیں کیں۔

Muhammad bin Salman

BRICS

Israel Hamas war

Ban on arms export to Israel

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div