Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

آگ سے بچنے والا شخص امدادی کارکنوں کی لڑائی میں پھنس گیا، آکسیجن سے محروم

متاثرہ شخص کو بغیر آکسیجن والی ایمبولینس میں زبردستی لے جایا گیا، رضا کار
شائع 25 نومبر 2023 11:20am
اسکرین گریب — آج نیوز ویڈیوز
اسکرین گریب — آج نیوز ویڈیوز

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی کے باعث کئی افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

اس موقع پرامدادی کارروائیوں کے دوران متاثرین کو لے جانے پر ریسکیو اداروں کی آپس میں جھڑپ ہوگئی، جس نے متاثرہ شخص کی جان خطرے میں ڈال دی۔

چھیپا کے رضا کاروں نے ذبردستی کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص ہمارے اسٹریچر پر ہے اِسے ہم لے جائیں گے، جس پر ریسکیو 1122 کے رضا کاروں نے کہا کہ متاثرہ شخص کو آکسیجن کی ضرورت ہے، تمہاری ایمبولینس میں آکسیجن نہیں ہے۔

آخرکارمتاثرہ فائر مین کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس سے چھپا ایمولینس میں زبردستی اسپتال منتقل کیا گیا۔

رضا کار کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو بغیر آکسیجن والی ایمبولینس میں زبردستی لے جایا گیا، یہ اقدام امداد نہیں بلکہ اُس شخص کی جان کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔

fire brigade

Rashid Minhas Road

Shopping Mall Fire

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div