Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 8 نان بائی گرفتار

مجموعی طور پر 55 تندوروں پہ چھاپے مارے گئے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
شائع 25 نومبر 2023 12:12pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کوئٹہ میں کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 8 نان بائی کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ان پر جرمانے بھی کردیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی، روٹی کا وزن کم ہونے پر نانبائیوں کی گرفتاریوں کے علاوہ جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 55 تندوروں پہ چھاپے مارے گئے، اس دوران 8 تندور کو سیل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ شہر میں کم وزن روٹی کی کھلے عام فروخت پر عوامی شکایات سامنے آئی تھیں جس کے بعد کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

quetta

tandoor

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div