Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سندھ حکومت کا صوبے بھر کی کمرشل اور سرکاری عمارتوں کا سیفٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا کمرشل اور سرکاری عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات پر اظہار تشویش
شائع 25 نومبر 2023 06:12pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سندھ بھر کی کمرشل اور سرکاری عمارتوں کا سیفٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر کی کمرشل اور سرکاری عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبے بھر میں تمام کمرشل اور سرکاری دفاتر کے سیفٹی آڈٹ کی ہدایت دے دی جبکہ کمرشل عمارتوں کے علاوہ سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کا سیکیورٹی آڈٹ کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی آڈٹ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، سول ڈیفنس، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ٹاؤنز مل کر کریں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ہر عمارت میں آگ بجھانے کے آلات ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ تمام عمارتوں کا سیکیورٹی آڈٹ 30 دن میں مکمل کرکے رپورٹ دی جائے، فائر فائٹنگ کا سسٹم مختلف شہروں میں کیسے اور کس طرح کام کررہا ہے، اس کی رپورٹ بھی دی جائے۔

مزید پڑھیں

آگ سے بچنے والا شخص امدادی کارکنوں کی لڑائی میں پھنس گیا، آکسیجن سے محروم

کراچی: شاپنگ مال میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد میں ایک ہی محلے کے بلال اور سلمان بھی شامل

karachi

Government buildings

Caretaker CM Sindh

Justice (Rtd) Maqbool Baqir

Maqbool Baqar

maqbul baqir

Commercial buildings

Safety audit

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div