Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

لاہور کا مال روڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے بند، صرف سائیکل سواروں کو اجازت

شہری پریشانی سے بچنے کے لیے مال روڈ پر سفر نہ کریں، سی ٹی او لاہور
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2023 10:08am

مال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے اور صرف سائیکل سواروں کو روڈ سے گزرنے کی اجازت ہوگی، سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ شہری پریشانی سے بچنے کے لیے مال روڈ پر سفر نہ کریں۔

مال روڈ لاہور اتوار کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا، سی ٹی او لاہور

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ مال روڈ لاہور بروز اتوار ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گا۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ اتوار کے روز صرف سائیکل سوار اور پیدل شہری مال روڈ کو استعمال کرسکیں گے۔

مستنصر فیروز نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے اسموگ کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے، شہری پریشانی سے بچنے کے لیے مال روڈ پر سفر نہ کریں۔

اسموگ کے تدارک کیلئے پنجاب حکومت کا نیا حکم نامہ جاری

پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کے حوالے سے اتوار کے روز کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا، اتوار کے روز پنجاب کے 6 ڈویژنز میں تمام مارکیٹس بھی بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی جانب سے جاری کیے گئے نئے حکم نامے کے مطابق پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کے لیے اتوار کے روز 6 ڈویژنز میں تمام مارکیٹس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، اس پابندی کا اطلاق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اور ساہیوال ڈویژن کے تمام اضلاع پر ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار کے روز ریسٹورنٹس 4 بجے کے بعد کھولنے کی اجازت ہو گی تاہم فارمیسیز، میڈیکل و کریانہ سٹورز، بیکریز، پیٹرول پمپس، یوٹیلیٹی اسٹورز، کال سنٹرز اور انٹرنیشنل آئی ٹی سنٹرز کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں تمام شہریوں کو آؤٹ ڈور میں ماسک پہننے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل ریلیف کمشنر نے مارکیٹس 4 بجے کھولنے کا نوٹیفکیشن کیا تھا۔

ریلیف کمشنر پنجاب کا اتوار کو لاک ڈاؤن کا حکم

اسموگ کے حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے اتوار کے روز لاک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

اسموگ سے متاثرہ اضلاع میں نقل و حمل مزید محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے متاثرہ اضلاع میں پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق گوجرانوالہ، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژنز کے تمام اضلاع پر پابندیاں لاگو ہوں گی، اتوار کے روز بازار دن 4 بجے کے بعد کھولے جا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز، کریانہ اسٹورز اور بیکریز کو پابندی سے استثنیٰ قرار دیا گیا ہے جبکہ پیٹرول پمپس، یوٹیلیٹی اسٹورز، کال سینٹرز اور انٹرنیشنل آئی ٹی سینٹرز پر بھی پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا، پہلے سے طے شدہ امتحانات اور انٹری ٹیسٹ بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو اسمارٹ لاک ڈاؤن یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔

ریلیف کمشنر نے کہا کہ افسر فیلڈ میں موجود رہیں اور احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، گزشتہ 2 روزہ لاک ڈاؤن سے اسموگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

نبیل جاوید نے مزید کہا کہ شہری ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں، اسموگ جیسی خطرناک آفت کا مقابلہ مل کر کرنا ہو گا، شہری موجودہ صورتحال میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

صوبائی حکومت کے اقدامات کے باعث لاہور میں آلودگی میں کمی

ادھر صوبائی حکومت کے اقدامات اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی مسلسل انسداد سموگ مہم کی نگرانی کے باعث لاہور کے ائیرکوالٹی انڈکس میں بہتری آئی ہے۔

مزید پڑھیں

اسموگ: لاہور ہائیکورٹ کا ڈی سیل ہونے والی 84 فیکٹریوں کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم

لاہور، سیف سٹی نے 130 سے زائد دھواں چھوڑتے عناصر کی نشاندہی کردی

لاک ڈاؤن سے لاہور کی فضا کتنی صاف ہوئی

اس حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی روابطے کی ویب سائیٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام کہا کہ لاہور میں ہمارے انسداد اسموگ اقدامات کے مثبت اثرات پر شکر گزار ہوں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بتدریج 23، 24 اور 25 نومبر کو لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس ریڈنگ بھی لکھی جس کے مطابق لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس 454 سے کم ہوکر 232 تک پہنچ چکا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیغام کے آخر پر لکھا کہ ’آئیے صحت مند، صاف ہوا کے لیے اس مثبت رجحان کو برقرار رکھیں‘۔

lahore

air quality index

smog

smog emergency

Lahore smog

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

lahore smog condition

punjab smog

Smog Tower

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div