Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

برسات کے موسم میں جلد کے مسائل سے کیسے نمٹا جائے؟

جن لوگوں کو ایگزیما اور ہائپر پگمنٹیشن کی شکایت ہوتی ہے ان کی جلد کو بارش کا پانی متاثر کرتا ہے۔
شائع 30 نومبر 2023 05:27pm
تصویر -ٹئمز آف انڈیا
تصویر -ٹئمز آف انڈیا

مون سون کے موسم میں ہماری جلد کو اضافی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ بارش کا موسم آتے ہی اکثر افراد خارش جیسے جلد کے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔

عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ بارش کے موسم میں نمی جلد کی حفاظت کرتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے، بلکہ مون سون کے ساتھ آنے والی نمی آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

جن لوگوں میں ضرورت سے زیادہ پسینہ آنے کی شکایت ہوتی ہے، بارش کا پانی ایسے موسم میں ان لوگوں کیلئے پریشان کن الرجی اور انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔

وہ لوگ جنہیں ایگزیما اور ہائپر پگمنٹیشن کی شکایت ہوتی ہے ان کی جلد کو بارش کا پانی متاثر کرتا ہے۔

اس کے علاوہ گرم چائے کے ساتھ پکوڑوں کی خواہش بھی زیادہ تیل کی وجہ سےآپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

مون سون میں جلد کے عام مسائل

ایکنی یا بلیک ہیڈز

ماحول میں نمی کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ پسینہ آنا اور جلد کی ضرورت سے زیادہ اسکربنگ اور صفائی ایکنی، پمپلز اور بریک آؤٹ کا باعث بن سکتی ہے۔

پسینہ اور نمی جلد کو مہاسے پیدا کرنے والے بیکٹیریا کی افزائش گاہ بناتی ہے۔

ایگزیما

ایگزیما دراصل خشک، سرخ اور چھالے والی جلد ہے جس میں مسلسل خارش ہوتی ہے۔ یہ کمزور جلد کی رکاوٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔

اس سے لڑنے کا یقینی طریقہ یہ ہے جلد کو نم رکھا جائے اور اگر آپ کی جلد بہت زیادہ حساس ہے تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

ایتھلیٹ فٹ(Athlete’s Foot)

بارشوں کے موسم میں یہ ایک عام فنگل انفیکشن ہے جس کی وجہ سے چھالے پڑ جاتے ہیں۔ پیر اور ناخنوں پر موٹے پیلے دھبے پڑ جاتے ہیں۔

جس کی وجہ سے پیروں میں خراشیں پڑنا شروع ہو جاتی ہیں جو کہ بہت زیادہ خارش کا سبب بنتی ہیں، اگر ان کا خیال نہ کیا جائے تو یہ مزید خراب بھی ہوسکتا ہے اوراس میں سے خون بھی جاری ہو سکتا ہے۔

اس سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ پیروں کو خشک رکھیں اور اینٹی فنگل فٹ پاؤڈر استعمال کریں۔

ہائپر پگمنٹیشن

ہم میں سے بہت سے لوگ یہ مانتے ہیں کہ مون سون کے موسم میں سن اسکرین کی ضرورت نہیں ہوتی یہ سب سے بڑی غلطی ہے۔

آپ کو ہر موسم میں سن اسکرین کی ضرورت ہوتی ہے اور اسے نہ لگانے سے آپ کی جلد پر دھبے جیسے نشان آجاتے ہیں اور اپ کی جلد دو رنگ کی ہو جاتی ہے۔

فولیکولائٹس

یہ بارش کے موسم میں بہت عام ہے کیونکہ بالوں کے فولیکل بند ہوجاتے ہیں اور سوزش کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے جلد کی سطح پر چھوٹے چھوٹے دھبے پڑجاتے ہیں۔

جب ان کو نظر انداز کیا جاتا ہے تو وہ پس سے بھرے چھالے بن سکتے ہیں۔ اس حالت سے بچنے کے لئے جلد کوصاف رکھنا آپ کے لئے بہتر ہوگا۔

مون سون میں جلد کے عام مسائل سےچھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ان تجاویز پر عمل کرنا چاہئے۔

گیلا سر اور جلد فنگس اور بیکٹیریا کی پھیلنے میں مدد دیتے ہیں اور یہ جلد کے مسائل کی بنیادی وجہ ہیں لہذا، انہیں خشک رکھنے کی کوشش کریں.

پیروں کو بھی زیادہ سے ذیادہ خشک رکھیں گیلے موزے یا جرابیں پہننے سے گریز کریں مسلسل گیلے موزے پہننے سے پیروں میں ایگزیما ہو نے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

اپنے چہرے کو دن میں دو یا تین بار کلینزر کا استعمال کرتے ہوئے دھوئیں صابن استعمال نہ کریں۔

مزید پڑھیں

مون سون میں تیزی سے گرتے بالوں کی باآسانی حفاظت ممکن ہے

مون سون میں گلے کی خراش سے پریشان افراد یہ کریں

دانوں و مہاسوں والی جلد کی حفاظت اتنی بھی مشکل نہیں

چہرہ دھونے کے بعد ٹونر کا استعمال کریں۔

ایک اچھے موائسچرائزر کا استعمال کریں جس میں کھیرا، ایلو ویرا اور دیگر قدرتی اجزاء شامل ہوں۔

باقاعدگی سے پانی کا استعمال رکھیں کیونکہ وقفے وقفے سے پانی پینے سے جلد ہائیڈریٹ رہتی ہے اور جو جلد اندر سے ہائیڈریٹ ہوتی ہے وہ باہر سے چمکتی ہے۔

میک اپ کا استعمال کم سے کم رکھیں اور بستر پر جانے سے پہلے اسے صاف کرلیں۔

پاؤڈر پر مبنی میک اپ مصنوعات کا استعمال کریں تاکہ جلد کے مسام کو بند ہونے سے روکا جاسکے۔

بہت زیادہ گرم پانی سے نہانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے جلد کی قدرتی ضروری تیل کو نقصان پہنچتا ہے۔

مصنوعی زیورات پہننے سے گریز کریں جو جلد پر نشان ڈال سکتے ہیں۔

Women

lifestyle

Moonsoon

skincare

Weather effects

Hyperpigmentation

Eczema

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div