Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

عمران خان کی سپریم کورٹ سے سائفر ٹرائل غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قراردینے کی استدعا

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اخراج مقدمہ کی ترمیمی درخواست دائر
شائع 30 نومبر 2023 06:23pm

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اخراج مقدمہ کی ترمیمی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں سائفر ٹرائل غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حامد خان کے ذریعے درخواست دائر کی۔

درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی فرد جرم بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

عمران خان کی دونوں بہنوں سے متعلق بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیک

توہین الیکشن کمیشن: وزارت داخلہ نے عمران خان کو پیش نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرادی

190ملین پاؤنڈ اسکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر

عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں ہائیکورٹ کے حالیہ فیصلے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

190 million pounds scandal

Cypher case

IMRAN KHAN Adiyala Jail