Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

خدیجہ شاہ کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپوں کی مشکوک ٹرانزکشنزسامنے آگئیں

ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغازکردیا
شائع 01 دسمبر 2023 02:09pm

پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپوں کی مشکوک ٹرانزکشنزسامنے آگئیں۔ ایف آئی اے نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغازکردیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بنک اکاونٹ کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکموں کو خط لکھ دیے ہیں۔

تمام تر ریکارڈ آنے کے بعد خدیجہ شاہ سے باقاعدہ طور پر پوچھ گچھ کی جائے گی۔

خدیجہ شاہ سے جیل میں تحقیقات کے علاوہ بیرون ملک ٹرانزیکشنز کے حوالے بھی سوالات پوچھے جائیں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ خدیجہ شاہ سے ان کی ذرائع آمدنی کے حوالے سے بھی انویسٹی گیشن کی جائے گی۔

FIA

khadija shah